قطری شہزادوں نے نئے چیف ایگزیکٹو کے گرد گھیراتنگ کردیا، حافظ حسین احمد

  • December 6, 2018, 11:29 pm
  • National News
  • 53 Views

کوئٹہ( پ ر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ دو چیفوں کے درمیان عمران خان بونے نظر آرہے ہیں،عمران خان کے پاس ’’اقتدر‘‘ تو ہے مگر ’’اختیار‘‘ نہیں، قطری شہزادوں نے نئے چیف ایگزیکٹیو کے گرد گھیرا تنگ کرلیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے جامعہ مطلع العلوم میں جے یو آئی کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد سے ملاقات کی ، ملاقات میں تنظیمی، ملکی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مولوی محمد طاہر توحیدی، حاجی عبدالصادق، حافظ زبیر احمد، حافظ بلال ناصر، ظفر حسین بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے،بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھاکہ چیفوں کے تکون میں بظاہر ہم آہنگی نظر آرہی ہے بہرحال دوچیفوں کے درمیان عمران خان اختیارات کے حوالے سے بونے نظر آرہے ہیں ،چیف ایگزیکٹیو نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنی عادت سے مجبور ہوکر دونوں چیفوں کی بھی تھوڑی خبر لی تھی، انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر اپنی حکومت کو جمہوری سمجھتے ہیں تو وہ کام کیوں نہیں کررہے جو چیف جسٹس کررہے ہیں وہ خود چیف جسٹس کو موقع فراہم کررہے ہیں حالانکہ وہ خود بھی پیش رفت بکرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس پنجاب کے اندرونی مناظر اگر قوم کو دکھانے ہیں تو دیواریں گرانے کے بجائے پی ٹی وی کے ذریعے پوری قوم کو دکھا سکتے ہیں مگر اصل میں وہ معاملات کو بے پردہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان نے قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت دیکر پر ایک بار پھر یوٹرن لیا ہے ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے جن علاقوں میں شکار کی اجازت دی جارہی ہے ان علاقوں کی پسماندگی برقرار ہے ، ماضی کی طرح ایک بار پھر قطری شہزادوں نے نئے چیف ایگزیکٹیو کا گھیرا تنگ کردیا ہے عمران خان اپنی کسی ایک بات پر تو قائم ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ عطاالحق قاسمی کی قلمی خدمات ہیں لیکن عمر کے جس حصے میں انہوں نے نواز شریف کی آفرز کو قبول کیا اس سے ان کی شخصیت کو نقصان پہنچا ہے۔