بلوچستان ، ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق5زخمی

  • December 5, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 75 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے پشین بسیمہ اور ماشکیل میں مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق مسلم باغ سے پشین آتے ہو تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے امین اللہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمی شخص کو طبی امداد دی جارہی ہے،واشک کے علاقے ناگ ایف سی کیمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ڈائیو موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ زمیاد گاڑی کا کلینڈر شدید زخمی ہوگیا زخمی کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا،اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزبلوچستان کے علاقے ماشکیل بگ ایرے میں آئل لے جانے والی دوپک اپ گاڈی ایک دوسرے کے ساتھ ٹکراگئی جس ک نتیجے میں ایک ڈرائیورسمیت تین افراد معمولی زخمی ہوگئے۔