این اے257پر 257 پر منتخب رکن قومی اسمبلی سر دار اسرار ترین کے خلاف مولانا امیر زمان کی درخواست خارج

  • December 5, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 171 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) الیکشن ٹربیونل بلوچستان میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیاجبکہ این اے257پر 257 پر منتخب رکن قومی اسمبلی سر دار اسرار ترین کے خلاف مولانا امیر زمان کی درخواست خارج کردی گئی۔بلوچستان ہائی کورٹ میں انتخابی عذرداری پر الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے سماعت کی سردار یار محمد رند اور انکے و کیل نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار سابق صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو کی جانب سے عامر رانا ایڈوکیٹ پیش ہوئے دوران سما عت سردار یار محمد رند کے بیان پر عامر رانا ایڈوو کیٹ نے جرح کی۔سردار یار محمد رند کا کہنا تھاکہ پی بی 17 کے چند پو لنگ اسٹیشنز پر تحفظات تھے جن پر دوبارہ گنتی کیلئے آر او کو درخوا ست دی تھی تاہم یہ غلط ہے کہ میرے مسلح حامیوں نے ا مید وار میر عاصم کردگیلو کے ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنز میں داخلے سے روکا مجھے تو الیکشن کے روز انتظامیہ کی جانب سے گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی ٹربیونل نے درخوا ست پر حتمی بحث کیلئے سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ ٹربیونل نے ا ین اے 257 پر منتخب رکن قومی اسمبلی سر دار اسرار ترین کے خلاف مولانا امیر زمان کی درخواست خارج کردی درخوا ست گزار کی جانب سے حلقے کے 24 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی استدعا پر پہلے ہی عملدرآمد ہوچکا ہے