دشمن ہمیں اندر سے ٹورنا چاہتا ہے ، قبائلی عمائدین شرپسند ی کے خاتمے کیلئے ساتھ دیں ، آئی جی ایف سی

  • December 5, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 68 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل سید فیاض حسین نے کہا ہے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے امن امان کے قیام میں عوام کا کردار کلیدی ہے قبائلیوں کے سپورٹ سے بلوچستان کو امن کا گہوارا بنائیں گے بلوچستان کو ملک کے دیگر صوبوں کا ہم پلہ بنائیں گے بلوچستان کے پہاڑوں میدانوں سمیت چپے چپے پر ایف سی کے جوان جان ہتھیلی پر رکھ کر کردار ادا کررہے ہیں پاکستان میں سب سے مشکل علاقے بلوچستان میں ایف سی کردار ادا کررہی ہے چیک پوسٹس پر سخت چیکنگ مجبوری ہے عوام ساتھ دیں بلوچستان کے عوام بلوچستان کے مالک ہیں ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں قبائلی عمائدین سے خطاب کر تے ہوئے کیا آئی جی ایف سی میجر جنرل سید فیاض حسین نے کہا ہے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے قبائلیوں کی سپورٹ سے بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ مجبوری ہے عوام ساتھ دیں دشمن ہمیں اندر سے توڑنا چا ہتاہے لیکن بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے امن امان کے قیام میں عوام کا کردار کلیدی ہے قبائلیوں کے سپورٹ سے بلوچستان کو امن کا گہوارا بنائیں گے بلوچستان کو ملک کے دیگر صوبوں کا ہم پلہ بنائیں گے بلوچستان کے پہاڑوں میدانوں سمیت چپے چپے پر ایف سی کے جوان جان ہتھیلی پر رکھ کر کردار ادا کررہے ہیں پاکستان میں سب سے مشکل علاقے بلوچستان میں ایف سی کردار ادا کررہا ہے چیک پوسٹس پر سخت چیکنگ مجبوری ہے عوام ساتھ دیں بلوچستان کے عوام بلوچستان کے مالک ہیںآرمی چیف کے حکم پر بلوچستان میں سکولز کا جال بچھایا گیا ہے دشمن ہمیں اندر سے توڑنا چاہتے ہیں قبائلی عمائدین دشمن کے ناپاک عزام خاک میں ملانے کیلئے کردار ادا کریں شرپسندی پھر سے سراٹھارہی ہے شرپسندی کی نئی لہر کے خاتمہ کیلئے عمائدین پاک فوج اور ایف سی کا ساتھ دیں بلوچستان ہم سب کیلئے سانجھا ہے۔دریں اثناء آئی جی ایف سی میجر جنرل سید فیاض حسین شاہ نے سیکٹر ہیڈکواٹر ایسٹ میں سوئی کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگئیڈیڑ زوالفقار باجواہ کمانڈنٹ سوئی رایفلز کرنل ظفر علی جمانی کے علاوہ ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی ڈی آئی جی پولیس سبی رینج ملک محمد یوسف ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر بازئی ایس پی عبد الروف بڑیچ ڈسٹرکٹ چئیرمین میر غلام نبی شمبانی بگٹی ایف سی کالج کے پرنسپل ندیم احمد قبائلی عمائدین میر جان محمد بگٹی چیف آف کلپر میر جلال خان کلپر چیف آف موندرانی وڈیرہ محمد بخش بگٹی میر عطاء4 اللہ کلپر اور وڈیرہ میاں خان بھی موجود تھے ۔آئی جی ایف سی میجر جرنل سید فیاض حسین شاہ کو ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی نے روایتی بلوچی پگڑی کا پہنائی اور اسٹک کا تحفہ پیش کیا ۔اس موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل سید فیاض حسین شاہ نے کہا کہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہیں یہاں کے لوگ پرآمن اور محب وطن شہری ہیں۔انھوں نے کہا کہ ترقی کا راز تعلیم ہے آپ اپنے قوم کے بہتر مسقبل کے لیے اپنے بچوں کے تعلیم پر توجہ دے انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے انھوں نے کہ سیکورٹی فورسز اور قبائلی عوام کے تعاون سے امن بحال ہوچکا اور ایف سی یہاں کے عوام کے بنیادی سہولتوں کے لیے کوشاں ہے انھوں نے کہا کہ کچی کینال کی تعمیر سے یہاں خوشحالی آئیگی۔