ناراض بلوچ بھائی قومی دھارے میں واپس آئیں ، نوابزادہ خالد مگسی

  • December 5, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 75 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی نوابزادہ محمد خالد خان مگسی نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کا واھد راستہ ہیں متحد ومنظم ہوکر عوام کی خدمت ہے ناراض بلوچ بھائیوں کو اب قومی دھارے میں واپس آنا چاہیے ہم ان کو ویلکم کریں گے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پاک افواج ایف سی اور قبائل کو ایک صفحہ پر کھڑا ہو نا ہوگا جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں قلم وکتاب کے درست استعمال سے ہی ہمیں اپنے مسائل و مشکلات کو حل کرنا ہوگا نوجوان تعلیم کے حصول کو اپنا شعار بنائیں تعلیم یافتہ قومیں ہمیشہ ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوکر اپنے حقوق کے حصول میں کامیا ب ہوتی ہے کھوکھلے نعروں کا دور گیا عوامی خدمت کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ان خیالات کا اظہارہیڈ کواٹر سبی اسکاؤٹس میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان خوبصورت اقوام کا گلدستہ ہیں جس میں طرح طرح کے پھول اپنی خوشبو سے منور کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک افواج ایف سی نے بلوچستان میں امن وامان کے قیام میں بڑی قربانیاں دیں ہم ان کے قربانیوں اور عوام دوست اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اب ناراض بھائیوں کو واپس لانا ہوگا آئی جی ایف سی بلوچستان اس سلسلے میں اپنا کردار بھی ادا کریں اور ناراض بھائیوں کو گلے لگائیں گے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ناراض بھائیوں کے درمیاں غلط فہمی کا خاتمہ کریں گے بلوچستان کو امن کا گہوراہ بنانے کیلئے مگسی خاندان پاک افواج ایف سی بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا اب گلوبل سٹی بن چکی ہے اور اب ہمیں ترقی خوشحالی کی جانب سفر کرنا ہے ہمارے درمیاں جو غلط فہمی ہے اب ان کو ختم ہونا چاہیے ہمیں بلوچستان کی ترقی کیلئے محنت کرنی ہوگی آئی جی ایف سی بلوچستان سبی نصیر آباد جھل مگسی میں عوام کو درپیش مشکلات کو دور کریں گے اور چیک پوسٹوں پر تلاشی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے ۔