خادم بن کر عوام کے مسائل حل کرونگا ، ملک نعیم بازئی

  • December 5, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 46 Views

کچلاک (پ ر)صوبائی مشیرایکسائزاوراینڈٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ تعلیم ،صحت ،امن وامان ،باعزت روزگار،پینے کا صاف پانی اورانفراسٹرکچرز اولین ترجیحات میں شامل ہے،عوام نے جومینڈیٹ دیا ہیں ،ان پر پورااترنے کی بھرپورکوشش کرونگا،عوام کا خادم ہوں اورخادم بن کران کی خدمت کے لئے میرے دروازے دن رات کھلے ہوئے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ انتخاب کچلا ک بازارمیں مختلف مکاتب فکرکے افراد،تاجربرادری اورعوام سے ملاقات میں کہی ،انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح عوام کی بلارنگ وزبان خدمت جاری رکھونگا،علاقے کی ترقی اورعوام کا معیارزندگی بلندکرنا میرے ا ہداف ہیں اوراس پر پورااترنے کی بھرپورکوشش کررہاہوں ،انھوں نے کہا کہ سرکاری محکموں سے پابندی ہٹانے کے بعد ان خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق تعلیم یافتہ ،ہنرمند اورباصلاحت نوجوانوں کو باعزت روزگارفراہم کرینگے ،انھوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے جس طرح عوام کے درمیان تھا ،کامیابی کے بعداب ان کے مسائل اورمشکلات کی معلومات اورحل کے لئے ہر شخص کے پاس خودجارہاہوں ۔