پورٹ اینڈشپنگ وزارت کے بعدحاصل خان کی یادداشت کمزورہوگئی ، اخترجان مینگل

  • December 5, 2018, 12:26 am
  • National News
  • 70 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائداوررکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ 25جولائی کے عام انتخابات میں لائی گئی حکومت عوام کی منتخب کی ہوئی نہیں ہے ،کئی سیٹوں پرکامیاب امیدواروں کوڈس کوالیفائی کروایاگیااوران کامینڈیٹ ان لوگوں کودیاگیاجنہیں ان کے حلقے کے لوگوں نے 10/10سالوں سے نہیں دیکھااور نہ انہوں نے کوئی الیکشن مہم چلائی ، ان کی رونمائی الیکشن کے دن کروایاگیا،انتخابات کوسبوتاژکرتے ہوئے نتائج کوتبدیل کردیاگیاجعلی نمائندوں کوجتواناخودان علاقوں کے لئے بدنامی کاباعث ہے ، تربت آنے کامقصدحلقہ PB47کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان کی نشست پرضمنی الیکشن کی نگرانی کرناہے تاکہ دھاندلی کے تمام امکانات کاخاتمہ کیاجاسکے ، گزشتہ روزالیکشن مہم کے سلسلے میں نگور کے علاقے ہوچات میں ہمارے کارکنان پرفائرنگ کی گئی جس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،اس عمل کامقصدالیکشن مہم اورضمنی الیکشن کوسبوتاژکرناہے ،حکام اس کی تفتیش کریں اورملوث عناصرکوسامنے لائیں اگروہ انہیں سامنے لانے میں ناکام رہے توانگلی ان کی طرف اٹھ سکتی ہے کہ وہ سرکاری تھے یاغیرسرکاری ،بی این پی ان مراحل سے گزرچکی ہے اوروہ اپنے ان مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ اگرریاسی قوتوں نے دھاندلی کرنے کی کوشش کی توہم اس مسئلہ کوبمعہ ثبوت قومی اورصوبائی اسمبلی میں اٹھائیں گے اورملکی میڈیاکے سامنے انہیں پیش کرینگے اوراس عمل سے جونیک نامی اوررسوائی ہوگی اس کے ذمہ داروہ خودہوں گے ، جودوست بلوچستان نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہدکرتاہے وہ خوف کواپنے قریب پھٹکنے بھی نہیں دیتا، ان خیالات کااظہارسابق وزیراعلیٰ اوررکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے تربت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پربلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اوررکن قومی اسمبلی آغاحسن بلوچ ، رکن صوبائی اسمبلی ثنابلوچ ، رکن صوبائی اسمبلی میرحمل کلمتی، رکن صوبائی اسمبلی اکبر مینگل، حلقہ PB47 کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان کے ضمنی الیکشن میں بی این پی کے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی ، مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالغفوربلوچ ، مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالحمیدایڈووکیٹ ، قاسم دشتی ، بی ایس اوکے چیئرمین نزیربلوچ ، سیدجان گچکی ، واحدبلیدی ،شئے نزیراحمدبلوچ اوردیگرموجودتھے ، سرداراخترجان مینگل کہاکہ عام انتخابات میں حلقہ PB47 کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان کی نشست پرہمارے مینڈیٹ کوچوری کیاگیالیکن اس دفعہ اس کی اجازت نہیں دیں گے ، عوام کواجازت دیں کہ وہ اپنی مرضی ومنشاکے مطابق اپنے نمائندے کومنتخب کریں،اگررگنگ کی کوشش کی گئی تویہ ناقابل برداشت ہوگی اورجادوگری کے ذریعے دئیے گئے نتائج قبول نہیں ہوں گے ، انہوں نے کہاکہ پورٹ اینڈشپنگ وزارت کے بعدحاصل خان کی یادداشت کمزورہوگئی ہے ، انہوں نے کہاکہ الیکشن سے ایک ماہ قبل ایک پارٹی کی پیدائش کرائی گئی اوراسے جتوایاگیا،اگرعوام ان کے نامزدامیدواروں کوووٹ نہ دیں اوراوراپنی ناپسندیدگی کااظہارکریں تو پھر الیکشن کاڈھونگ رچانے کی ضرورت کیاہے سیدھاسیدھاسلیکشن کریں،فنڈزکوضائع کرنے کی ضرورت کیاہے اورعوام کوقطاروں میں گھنٹوں کھڑاکرنے اورانہیں اذیت اورتکلیف میں مبتلاکرنے کی ضرورت کیاہے ، انہوں نے کہاکہ صاف اورشفاف الیکشن کرائے جائیں چاہے نتائج ہمارے خلاف آئے اسے بخوشی تسلیم کریں گے ، پری پول یاپولنگ کے دن یانتائج بنانے کے دوران دھاندلی کی کوشش کی گئی نہ اس کی اجازت دینگے اورنہ اسے برداشت کیاجائیگا، انہوں نے کہاکہ دشت ہوچات میں انتخابی مہم میں ہمارے کارکنان پرحملہ کے بعدہم نے فیصلہ کیاکہ ہم خودالیکشن کی نگرانی کریں گے ، مرکزی کابینہ اورپارٹی کے منتخب پارلیمنٹرین قومی اسمبلی اورصوبائی ارکان تربت میں موجودہیں،ریاستی قوت سمجھتے ہیں کہ وہ ہمارے کارکنان کوخوف وہراس میں مبتلاکرکے انہیں گھروں تک محدودکردیں گے تویہ ان کی بھول ہے ۔