کوئٹہ اور جنگل پیرعلیزئی میں ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق تین زخمی

  • December 5, 2018, 12:26 am
  • National News
  • 54 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے ایک شخص محمد حکیم ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر بولان میڈیکل ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔جنگل پیرعلیزئی کے علاقے میں تیز رفتارگاڑی الٹنے سے 3افراد عبدالصمد، عبدالحنان اور عبدالباقی زخمی ہوگئے لیویز نے زخمیوں کوفوری طور پرہسپتال پہنچادیا۔