تعلیم نظام کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑینگے ، محمد خان لہڑی

  • December 5, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 67 Views

کوئٹہ (خ ن )مشیر تعلیم بلوچستان حاجی میر محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بند تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کے لئے تمام اساتذہ تنظیمیں ہمارا ساتھ دیں اساتذہ یا تعلیمی افسران کی غیر حاضری قطعی برداشت نہیں کی جائے گی مشیر تعلیم کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی دوست و احباب عزیز و اقارب کو ہدایت کی کہ تمام افراد سے یکساں سلوک کیا جائے گا اور کوئی بھی سرکاری ڈیوٹی سے مبرا نہیں بلوچستان ہم سب کی سرزمین ہے جس کی پائیدار ترقی تعلیم کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ تعلیمی ترقی ہم سب کا دیرینہ خواب ہے ماضی میں اس اہم شعبے کو مصلحتوں کی بھینٹ چڑھا یا گیا نتیجہ تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا اب ہمیں سخت فیصلے لینے پڑ رہے ہیں اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں تمام اساتذہ اور افسران اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں غیر حاضر اور غفلت برتنے والے اساتذہ افسران یا کسی بھی سطح کے یونین عہدیداروں سمیت کسی سے قطعی کوئی رعائیت روا نہیں رکھی جائے گی اور کسی بھی شکایت کی صورت میں کسی بھی یونین کے عہدیداروں سمیت بلا امتیاز غیر حاضر اساتذہ اور افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی لہٰذاایسی کسی بھی سخت کارروائی سے قبل غیر حاضر اساتذہ اور افسران کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا۔