انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا ، خالق ہزارہ

  • December 5, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 59 Views

کوئٹہ (خ ن )صوبا ئی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن میں فٹ با ل گراؤنڈ اور اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ۔سیکرٹری کھیل شاہد سلیم ڈائر یکٹر جنرل اسپورٹس علی گل کرد ودیگر حکام بھی صوبائی مشیر کے ہمراہ تھے اس موقع پر صوبائی مشیر نے فٹ بال گراؤنڈ اور اسپورٹس کمپلیکس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔صوبائی مشیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان اور اسپورٹس کمپلیکس کوآباد کرکے نو جوانو ں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے انہوں نے کہاکہ معاشرے میں مذہبی شد ت پسندی انتہاپسندی اور دیگر تفرقات کے خاتمے کے لئے ہمیں کھیلو ں کی سرگرمیوں کو بھر پور انداز میں فروغ دیناہو گا۔صوبائی مشیر نے کہا کہ موجودہ حکومت سابقہ ادوار میں بنائی گئی غیر فعال عمارتوں کوفعال بنائے گی تاکہ معاشرے میں کھیلو ں سمیت مثبت سرگرمیوں کو اُ جا گر کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ڈویژنل سطح پر کھیل وثقافت کی سرگرمیوں کو مزید دوا م دینا ہے ۔