ترقی کیلئے اہداف مقرر کرلئے ہیں، طارق مگسی

  • December 5, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 47 Views

کوئٹہ(خ ن )صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نوابزادہ طارق مگسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے عوام کی توقعات پورا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ اتحاد گنداواہ کے صدر راجا شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی کیلئے اہداف مقرر کرلیئے گئے ہیں اور اس مقصد کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کررہے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت ، مواصلات ، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کو اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے ۔ صوبہ کی تعمیر و ترقی کیلئے ہم سب نے مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان ہمار ا قیمتی اثاثہ ہیں ان کو با اختیار بنانے کیلئے ہر سطح پراقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر نوجوانوں کے وفدنے صوبائی وزیر کو لائبریری اور پرائیوٹ بینک کے قیام سمیت علاقے کے نوجوانوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔صوبائی وزیر نے ان کے مسائل غور سے سنے اور ان کے ازالے کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ دریں اثناء صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی سے سابق صوبائی وزیر میر طارق خان کھیتران نے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران صوبہ کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔