گردی جنگل کے علاقے سے بی آر ایس پی کا انجینئر اغواء

  • December 5, 2018, 12:24 am
  • National News
  • 81 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)چاغی کے علاقے گردی جنگل سے بی آر ایس پی کے انجینئر کو اغوا کرلیا گیا. خاندانی ذرائع کے مطابق مطابق حسین گوہر ولد حاجی علی گوہر گزشتہ شام افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل سے دالبندین آرہے تھے کہ گردی جنگل سے چند فرلانگ کے فاصلے پر سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ مسلح افراد نے انھیں روک کر گاڑی سے اتارا پوچھ گچھ کی اور بعد میں ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انھیں اپنے ساتھ لے گئے جن کا بعد میں کچھ پتہ نہیں چل سکا. بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی مقامی ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے مغوی ملازم کے اغوا کے سلسلے میں متعلقہ لیویز تھانے سے رابطہ کیا ہے جہاں تحصیلدار اور متعلقہ افسران کی عدم موجودگی کے باعث فوری طور پر رپورٹ درج نہ ہوسکی تاہم رپورٹ کی اندراج کے لیے انہوں نے درخواست دے دی ہے. اس سلسلے میں مزید تحقیقات مقامی لیویز حکام کررہے ہیں.