بلوچستان کے صوبائی وزراء اور مشیروں کے محکموں میں ردوبدل کا امکان

  • December 5, 2018, 12:24 am
  • National News
  • 125 Views

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی بیرون ملک سے واپسی پربلوچستان کی مخلوط صوبائی کابینہ میں شامل بعض صوبائی وزراء اور مشیروں کے محکموں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان و بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ میرجام کمال خان جو ان دنوں بیرون ملک کے دورے پر ہیں توقع ہے کہ 7یا 8دسمبر کو واپس پاکستان آئیں گے انکی واپسی پر مخلوط حکومت میں شامل بعض صوبائی وزراء اور مشیروں کے محکمے تبدیل کئے جانے کاامکان ہے ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر مخلوط حکومت میں شامل کسی وزیر کو ہٹایا گیا تو اسکی جگہ نئے وزیر کو شامل کیا جائے گا۔