بلوچستان ، ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت3افراد جاں بحق

  • December 3, 2018, 11:44 pm
  • National News
  • 73 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور ڈیرہ اللہ یار میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں تیز رفتارگاڑی کی ٹکرسے ایک شخص سعید محمد جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔دریں اثناء گل محمدپٹھان اپنی اہلیہ مسماۃ زرمینہ کے ہمراہ روجہان جمالی سے ڈیرہ اللہ یار اپنے گھر آرہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں سڑک پرگر تے ہی دونوں میا ں بیوی پیچھے سے آنے والی ایک ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،دونوں میاں بیوی ڈیرہ اللہ یار کی بگن بابا کالونی کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔