کارکن انتخابی سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے عوام سے رابطہ رکھیں ، بی این پی

  • December 3, 2018, 11:44 pm
  • National News
  • 83 Views

کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے حلقہ پی بی 26کوئٹہIII کے الیکشن کے حوالے سے تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سراوان ہاؤس میں پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ومرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی کی زیرصدارت میں منعقد ہواجس میں پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ،مرکزی کمیٹی کے اراکین نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ،ساجد ترین ایڈووکیٹ اور غلام نبی مری نے شرکت کی ۔اجلاس میں حلقہ پی بی 26کوئٹہ تھری کے ہونے والے انتخابی سرگرمیوں کا آئندہ کالائحہ طے کرنے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے اور حلقے میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں اور کارکنوں کو متحر ک کرداراداکرنے ،عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی اجلاس میں پارٹی کے کارکنوں سے کہاگیاکہ انتخابی سرگرمیوں تیزی لانے کیلئے عوام کے ساتھ قریبی روابط رکھیں اورپارٹی کی کامیابی کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے جدوجہد پر توجہ مرکوز رکھیں اور حلقے میں پارٹی کی کامیابی پر اپنا توجہ دیں اس حلقے میں گزشتہ الیکشن میں علاقے کے عوام نے بھرپوراعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی کارکنوں نے جس انداز میں مہم چلائی وہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہاکہ جس انداز میں 25جولائی کے الیکشن میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں یہاں کے باشعور عوام نے بلارنگ ونسل پارٹی کے امیدواروں کو قیمتی ووٹوں سے کامیاب کرایا یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ بی این پی یہاں کی تمام اقوام کے حقوق کی نجات دہندہ قومی جماعت ہے جو یہاں کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام کی حقیقی معنوں میں احساسات ،جذبات وارمانوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے ۔