کوئٹہ میں نوجوان قتل ، تربت سے مغوی بازیاب 3ملزمان اسلحہ وبارود سمیت گرفتار

  • December 3, 2018, 11:44 pm
  • National News
  • 139 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک نوجوان قتل تربت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو باحفاظت بازیاب کرالیا تین اغواء کار گرفتار دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 22سالہ عبدالجبارجاں بحق ہوگیا پولیس نے نعش ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مکران شہاب عظیم لہڑی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے علاقے سے اغواء کئے جانے والے شخص سعید کو ایک مکان میں قید کر رکھا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مکان سے مغوی سعید کو باحفاظت بازیاب کراکر 3 ملزمان نزیر احمد ، سعید احمد اور علی کو گرفتار کر کے مکان سے ایل ایم جی 1 ، ایس ایم جی 1 ، پسٹل 1 ، مارک فور رائفل1 ، میگزین 6 ، واکی ٹاکی سیٹ 8 ، ریموٹ کنٹرول 6 ، ایل ایم جی راؤنڈ 17 کاٹن ، آر پی جی مارٹر 4 ، پرائما کارڈ وائر، ایس ایم جی راؤنڈ 800 ، دوربین 2 ، کیمرہ 1 دھماکہ خیز مواد 45 کلو گرام اور کالعدم تنظیم کے پمفلٹ بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لئے پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان اغواء برائے تاوان کے علاوہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جن سے مزید تحقیقات جاری ہے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔