ضمنی انتخابات میں عوامی مینڈنٹ پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے ، سردار اختر مینگل

  • December 3, 2018, 11:43 pm
  • National News
  • 68 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائداوررکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات حلقہ PB47کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان کی نشست پرصاف شفاف انتخابات کویقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کے ارباب اختیاراپنامثبت کرداراداکریں ، عوام کے مینڈیٹ پرشب خون مارنے کی کسی کواجازت نہیں دینگے اورنہ ہی دھاندلی کوقبول کیاجائیگا، ان خیالات کااظہارانہوں نے تربت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے الیکشن سیل دشتی ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اورکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ اس سے قبل باالخصوص مکران میں پارٹی کے مینڈیٹ کودن کے اجالے اوررات کے اندھیرے میں چرانے اوراس طرح کے دیگرہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں، ایسے اقدامات کرنے سے عوام کااعتمادجمہوریت اورجمہوری اداروں سے اٹھ جائیگا، عوام کے مینڈیٹ کااحترام کیاجائے ، ہم نے ہمیشہ الیکشن کی شفافیت کو اولیت دی ہے،الیکشن ہونے چاہئیں نا کہ سلیکشن ،انہوں نے پارٹی رہنماؤں اورکارکنان کوکہاکہ پولنگ کے دن اوراس سے قبل کیچ کے غیوراوربہادر اورغیرت مندعوام سے کہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے ووٹ کااستعمال کریں تاکہ بی این پی کے نامزدامیدوارمیجر جمیل احمددشتی کی کامیابی کو بھاری اکثریت سے یقینی بنایاجاسکے ،انہوں نے کہاکہ ان کی کامیابی یقیناعلاقے کی پسماندگی اوربدحالی کوختم کرنے میں کسی حدتک معاون اورمددگارثابت ہوسکتی ہے ،بی این پی نے عوام کی امنگوں کے مطابق ہمیشہ سیاسی جدوجہدکی ہے ، اورعوام کے احساسات اورجذبات کے عین مطابق قومی وجمہوری سیاست کوہم نے پروان چڑھایا،انہوں نے کہاکہ کارکنان پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اوران پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے اورخصوصاًضمنی انتخابات کے عمل پرکڑی نظررکھیں تاکہ انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی نہ ہو انہوں نے کہاکہ رہنمااورکارکنان پولنگ کے دن الیکشن کی شفافیت کے لئے خاطرخواہ اورعملی اقدامات اٹھانے سے گریزنہ کریں ، تاکہ ہمارے مینڈیٹ کو چرانے کی کوئی جرات نہ کرسکے ، انہوں نے کہاکہ بی این پی ہی غیوربلوچ اوربلوچستانی عوام کی حقیقی سیاسی جماعت ہے جوعملی طورپرعوام کی انسانی بنیادی ضروریات سمیت قومی مفادات کے تحفظ کے لئے جدوجہددکواہمیت اوراولیت دیتی ،اورعوام کی عوامی اوراجتماعی مفادکوملحوظ خاطررکھ کرجدوجہدکررہی ہے ، وقت اورحالات کاتقاضابھی یہی ہے کہ بلوچ عوام پارٹی کومزیدمضبوط اورمستحکم بنانے میں کوئی کسرنہ اٹھارکھیں ، اس موقع پرپارٹی کے مرکزی رہنماثنابلوچ ، حلقہ پی بی 47کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان میں ضمنی انتخابات میں نامزدامیدوارمیجرل جمیل احمددشتی ،میرحمل بلوچ ، نے خطاب کیاجبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض واحدبلیدی نے سرانجام دئیے ، اس موقع پربی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورایم این اے آغاحسن بلوچ ، ڈاکٹرعبدالغفوربلوچ ، عبدالحمیدبلوچ ایڈووکیٹ،واجہ جہانزیب بلوچ ،معروف اسکالروبی این پی کے مرکزی رہنماواجہ جان محمددشتی، ایم پی اے میراکبرمینگل ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیراحمدبلوچ ،حاجی زاہدبلوچ ،واجہ شئے نذیراحمدبلوچ ضلعی صدر ،ضلعی سینئرنائب صدرقاسم دشتی،ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالواحدبلیدی ،میرباہڑجمیل دشتی ، جاڑین دشتی ایڈووکیٹ ، نزیراحمدایڈووکیٹ ، نصیرگچکی ، میرانوربلیدی ،سیٹھ امان جمعہ رکن ڈسٹرکٹ کونسل گوادر،قمبرخان بلیدی ،سعیدجان گلزار،یاسین ایڈووکیٹ اوردیگرپارٹی مرکزی اورضلعی رہنمابھی اجلاس میں موجود تھے ۔ دریں اثنابی این پی کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ 06دسمبرکے ضمنی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام آج منعقدہوگاجس میں پارٹی کے مرکزی قائدسرداراخترجان مینگل اوردیگرمرکزی قائدین خطاب کرینگے ، بیان میں کیچ کے غیورعوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ الیکشن مہم کے جلسہ عام میں اپنی شرکت کویقینی بنائیں۔