تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے قوم کو مشکلات سے دوچار کردیا ، مولانا حیدری

  • December 3, 2018, 11:43 pm
  • National News
  • 43 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے قوم کو کئی مشکلات سے دوچار کردیا ہے ، اکانومی اگر انڈوں اور کٹے محفوظ کرنے سے بہتر ہوتی تو آئی ایم ایف سے کیوں مذاکرات کیئے جارہے ہیں، ناموس رسالت پہ کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں عملا کوئی سیاسی حکومت نظر نہیں آتی ، سو دن کے بعد مزید سو دن لیکر ملک کو دیوالیہ بنانا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے قلات میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت نے توہین رسالت قانون میں ترمیم پر سد سکندری بن کر مقابلہ کیا ہے ایسی کسی تبدیلی کو قبول نہیں کرینگے ملک کو سیکولر بنانے کی کوششیں عرو ج پہ ہے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہے کہ اس اسلامی ملک کو سیکولرازم کی طرف جانے نہیں دینگے 73 کا آئین اس ملک کی اساس ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں عملا کوئی حکومت نظر نہیں آرہی جس پارٹی نے اپوزیشن میں احتجاجکی تمام حدیں پار کی آج وہ ہمیں جمہوریت سکھارہے ہے انہوں نے کہا کہ ملک کسی مزید بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا اس وقت ملک میں اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء4 اسلام اپنے احتجاج میں مزید وسعت لائیگی اور جیل بھرو تحریک کا اعلان بھی کرینگے