مہنگائی نے اہل بلوچستان کو سب سے زیادہ متاثر کیا، عبدالحق ہاشمی

  • December 3, 2018, 11:39 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ نئی حکومت عوام کوریلیف دیکر مہنگائی ،بے روزگاری اورعوامی پریشانی میں کمی کرے بدترین مہنگائی کی وجہ سے غرباء ومساکین نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں ڈالر کو پر لگانے،بے روزگاری اور مہنگائی نے اہل بلوچستان کو سب سے زیادہ متاثرکیا ہے بلوچستان میں روزگارناپید،حکومتی سطح پر روزگار برائے فروخت اورغربت کی وجہ سے عوام بہت زیادہ پریشان ہیں حکومت یوٹیلٹی اسٹورکے ذریعے اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کیساتھ روزگار کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں عوام کی موجودہ حکومت سے بہت سی توقعات تھی مگر اب تک کی کاردگی نے عوام کو مایوس کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے سفید پوش طبقے،کم آمدنی والے طبقے اور غرباء ومساکین کاحرام کر دیاہے ڈالر کی اونچی پرواز،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے رہی سہی کسرپوری کردی ہوشرباء مہنگائی نے متوسط طبقے کو نان شبینہ کامحتاج بنادیا حکمران طبقے نے خود سادگی اختیارکی نہ قومی سطح پر اخراجات میں کمی کی نئے پاکستان میں تاحال صرف بدترین مہنگائی نظر آرہی ہے جبکہ بدعنوانی ختم کرنے کے دعوے بھی صرف دعوے وبے عمل اعلانات ہی رہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں غرباء ومساکین کی پہنچ سے دور ہوگئیں ہے ٹرانسپورٹرزورکشوں کے کرائیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے دوسری جانب تاجر برادری ودکانداروں کے مہنگائی کی دوڑحکومتی اعلانات سے بھی بہت آگے اور سپیڈسے چل رہی ہے ۔