اوستہ محمد اور مکران میں ٹریفک حادثات 3افراد جاں بحق 3زخمی

  • December 2, 2018, 12:05 am
  • National News
  • 103 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد اور مکران میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد روڈ محب علی لاڑو کے قریب ٹریکٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم ہواجس کے نتیجے میں دو افراس موقع پر جاں بحق ہو گئے لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑی کو حادثہ ایک شخص جان بحق تین زخمی ہوگئے واقعہ گزشتہ روز پانوان جیونی کے قر یب پیش آیا جس کے نتیجے میں عبدالواحد ولد پیر محمد سکنہ سنٹسر دشت جا ن بحق جبکہ گاڈی میں سوارحاجی حسین ولد پیر محمد سکنہ سنٹ سر دشت، غلام محمد ولد شمبے اور نو ید ولد حاجی حسین سا کنان کلاتو دشت زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لےئے جی ڈی اے اسپتال گوادر منتقل کردیا گیا۔