بلوچستان میں تعلیم عام کرو تحریکیں چلائی جائیں، عبدالخالق مری

  • December 2, 2018, 12:03 am
  • National News
  • 71 Views

قلعہ عبداللہ(پ ر)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی کنوینر مولانا عبدالخالق مری نے چمن میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں تعلیم برائے روزگار کے ماحول کا تدارک کیا جانا چاہیے اور نئی نسل کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو اخلاق,اسلامی اور قومی اقدار سے بھی روشناس کرانا چاہیے انہوں نے کہا کہ معاشرے سے جہالت کاخاتمہ ضروری ہے اس کے لئے ہم سب کو ٹھوس اقدامات کرنے چائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم عام کرو کی تحریکیں چلائی جائیں انہوں نے کہا کہ گم نام سکولوں کا جال بچھا کر قومی خزانے لوٹ لئے گئے ہیں بلوچستان کے طلبا کو جہالت کے اندھیروں سے نکالنے کے لئے تمام تعلیمی ادارے اور اساتذہ کرام ملکر لائحہ عمل طیکریں انہوں نے کہا کہ کچرے کے ڈھیروں پہ روزی کی تلاش میں بچپن اور نوجوانی کا قمیتی وقت ضائع کرنے والے نسل پر رحم کیا جائے حکومت ایسے بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی تیار کرے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کا نصب العین یہ ہے کہ تعلیمی میدان میں مسٹر اور ملا کی تفریق ختم ہونی چاہیے انہوں نے ہدایت کی کہ مرکزی کنوینر مولانا راشد محمود سومرو کے آمد پر ڈویژن سطح کے پروگراموں کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔