دشت ،بی این پی کے امیدوار جمیل دشتی کے قافلے پر فائرنگ ایک شخص زخمی

  • November 30, 2018, 11:32 pm
  • National News
  • 96 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) دشت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے انتخابی قافلے پر فائرنگ ، ایک شخص زخمی ، گاڑی کو نقصان پہنچا دشت کے علاقے ہوچات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کا قافلہ انتخابی مہم کے دورے پر تھا کہ گھات لگائے ہوئے نامعلوم افراد نے ان پرفائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا اور گاڑی کو نقصان پہنچا ،سابق ایم این اے یعقوب امام بزنجو ، پی بی ۔47 مند، دشت کے آزاد امیدوار میر رحیم امام بزنجو اور صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات میر ظہور احمد بلیدی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قافلے پر فائرنگ ایک بذلانہ عمل اور بلوچی روایت کے منافی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں بلنگور میں ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار میر جمیل دشتی کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا کیچ میں پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پارٹی کامیاب سے خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام میں خوف و ہراس پھیلے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام بلا خوف و خطر اپنا ووٹ کاسٹ کریں انتظامیہ کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے۔