عبدالقدوس بزنجو کا حکومت سے ناراضگی بدستور قائم

  • November 30, 2018, 11:30 pm
  • National News
  • 124 Views

کوئٹہ(این این آئی)اسپیکر بلوچستان اسمبلی وبلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر عبدالقدوس بزنجو کی ناراضگی بدستورقائم ہے فی الحال وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے خصوصی معاون جن میں سید حسنین ہاشمی ،کیپٹن (ر) عبدالخالق ،منظورکاکڑ اور رامین محمد حسنی کو تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے 8خصوصی معاون تعینات کرنے کیلئے بلوچستان اسمبلی سے منظوری لی تھی ان میں سے 4کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا جس پر اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو نے میر رامین محمد حسنی اور عوامی نیشنل پارٹی نے کیپٹن( ر) عبدالخالق کی نامزدگی پر ناراضگی کا اظہارکیا تھا جبکہ دوسری جانب ’’ابا ‘‘ پارٹی( بی اے پی) کے ارکان اسمبلی نے بھی منظور کاکڑ کی تعیناتی پر اپنے تحفظات کااظہار کیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی مخلوط حکومت ابھی تک خطرے سے نہیں نکلی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کا اپنے اتحادیوں سے مکمل رابطہ ہے تاکہ جو خطرات نظرآرہے ہیں انہیں ختم کیا جاسکے۔