بلوچستان، بم حملے اور فائرنگ سے 3سیکورٹی اہلکار زخمی

  • November 29, 2018, 12:01 am
  • National News
  • 103 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) نوشکی اور نصیرآباد میں بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابقحملہ آوروں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر نوشکی کے گیٹ پر دستی بم پھینکا،دستی بم حملے میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر تعینات دو اہلکار زخمی ہوگئے،سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں پر فائرنگ بھی کی،واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کی مکمل ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی چیک پوسٹ پرفائرنگ کردی جس سے ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔