بلوچستان میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا کرینگے ، طوراوتمانخیل

  • November 29, 2018, 12:01 am
  • National News
  • 51 Views

کوئٹہ (این این آئی) صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طوراتمانخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان ووڈ ورکس سینٹر صوبے میں 1980ء سے حکومت بلوچستان اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کررہا ہے جو مختلف محکموں کو فرنیچر اور دیگر سامان کی فراہمی اور اس کی مرمت کی ذمہ داری نبھارہا تھا سابقہ حکومت کی عدم توجہی اور بلوچستان پیپرا رول کے آنے کے بعد ادارہ زبوں حالی کا شکار ہے اور ارباب اختیار کی عدم توجہی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان عالیانی سمیت کابینہ میں مسئلے کو اٹھاؤں گا اور ادارے کو تباہی سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرونگا اس ادارے کی فعالیت اور بحالی سے بلوچستان میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لانے کیلئے اقدامات کرکے صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹرانس بلوچستان ووڈ ورکس سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری صنعت و حرفت ڈاکٹر نور محمد جوگیزئی اور ڈائریکٹر جنرل صنعت و حرفت سائرہ عطاء4 سمیت دیگر بھی موجود تھیں اس موقع پر ٹرانس ووڈ ورکس سینٹر کے منیجر محمد اقبال نے صوبائی وزیر سیکرٹری اور ڈی جی کو سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سینٹر جو کہ بلوچستان میں حکومت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 1980ء4 سے کام کررہا ہے مذکورہ ادارہ بلوچستان کے مختلف محکموں کو فرنیچر کی فراہمی اور اس کی مرمت سمیت دیگر ذمہ داری سونپی گئی تھی جو احسن طریقے سے نبھارہا تھا لیکن بدقسمتی سے سابق دور حکومت کی عدم دلچسپی اور بلوچستان پیپرا رول کے آنے کے بعد ادارے پر اس انداز میں توجہ نہیں دی گئی اور ادارہ مالی بحران کا شکار ہوگیا حالانکہ ادارہ حکومت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی تحت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا تھا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع پر میسر آرہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کرے کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یہاں لائے اور مذکورہ ادارے کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو بھی قابل استعمال لانے میں کردار ادا کرے کیونکہ بلوچستان جو کہ قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ان کو قابل استعمال لاکر صوبے سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ مذکورہ ووٹ سینٹر کو فعال بنانے اور اس کی مالی مشکلات کو دور کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان سے بات کر کے ان سے وفد کی صورت میں ملاقات کریں گے اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کابینہ میں بھی بات کرونگا کہ یہ ووڈ سینٹر جو کہ بلوچستان کا ایک قیمتی اثاثہ اور حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا قیمتی نمونہ ہے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یہاں لائیں گے کیونکہ ادارے کے ماضی کی کارکردگی ہمیشہ منافہ بخش رہی ہے گزشتہ 3,4 سالوں سے سابق حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ ادارہ تباہی کے دہانے پر پہنچا ہے لیکن ہم اس ادارے کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتے اس ادارے سمیت دیگر شعبوں میں بھی حکومت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سہولیات اور پرامن ماحول فراہم کریں گے تاکہ ان کا اعتماد بحال ہو اس ادارے کی فعالیت سے لوگوں کو روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی۔اس موقع پر انہوں نے ووڈ سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔