خان شہید کا ویژن پشتونوں کے مسائل کا واحد حل ہے ، نصراللہ زیرے

  • November 29, 2018, 12:00 am
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ (پ ر ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ،کونسلر حمد اللہ بڑیچ، کونسلر نعیم اچکزئی نے تختانی بائی پاس علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام برصغیر پاک وہند اور پشتونخوا وطن کی آزادی کے قافلے کے عظیم سالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 45ویں برسی کے موقع پر 2دسمبر بروز اتوار صبح 10بجے کے جلسے عام کی تیاریوں کے سلسلے میں لیبر کالونی اور گلشن بڑیچ ٹاؤن میں اولسی جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان شہید نے برصغیر پا ک و ہند اور پشتونخوا وطن پر فرنگی استعماری قبضے کے تاریک دور میں زمانہ طالب علمی سے حق کی آواز بلند کرکے سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا جو فرنگی قبضے کے خاتمے اور پشتونخوا وطن سمیت برصغیر ہند کے کروڑوں عوام کی آزادی کا ذریعہ بنا اور اسی طرح پاکستان کی قیام کے بعد اسے پشتون ودیگر اقوام کا حقیقی جمہوری فیڈریشن اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے فوجی آمریتوں اور استعماری وجابر قوتوں کا مقابلہ کرکے ملک کے جمہوری تحریکوں میں رہنماء رول ادا کیا جس سے ون یونٹ کا استعماری نظام اور جنرل ایوب خان اور جنرل یحیےٰ کی فوجی آمریتوں کا خاتمہ اور عوام کو ووٹ کا بنیادی حق حاصل ہوکر صوبوں کا قیام ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ خان شہید نے ہمیشہ محکوم اقوام ومظلوم عوام کے حقوق ، قومی خودمختیاری کیلئے تاریخی جدوجہد کرتے ہوئے لازوال قربانیاں دیں ۔ پشتونخوا وطن کے غیور عوام پشتونخوامیپ کے قومی پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اس جدوجہد میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے کیونکہ پشتونخواطن کے تمام عوام کو درپیش مشکلات سے نجات کا واحد راستہ خان شہید کے ویژن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام علاقائی وابتدائی یونٹ 2دسمبرکے جلسے کی کامیابی کیلئے اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے جلسے کی تیاریاں تیز کرے۔