اسلام میں وعدہ خلافی اور یوٹرن کی گنجائش نہیں ، مولانا فیض محمد

  • November 29, 2018, 12:00 am
  • National News
  • 39 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرسینٹرمولانافیض محمدنے وزیراعظم عمران خان کی تقریرپرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے سودن میں سویوٹرن لئے اس کے علاوہ ان کی کارکردگی صفرہے، انتخابات سے قبل بڑے بڑے دعوے کرنے والے عمران خان اقتدارمیں آنے کے بعدتمام وعدے بھول گئے اوربڑے فخرسے کہاکہ لیڈروہی ہوتاہے جویوٹرن لیتاہے حالانکہ اسلام میں جھوٹ،وعدہ خلافی اوریوٹرن کی کوئی گنجائش نہیں ہے اسلام میں سب سے پہلے غزوہ احدکے موقع پرحضورصلی اللہ علیہ وسلم ڈٹ گئے جبکہ عبداللہ بن ابی نے یوٹرن لیا انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سودن میں قرضے اورچندے لینے کے علاوہ قوم پرٹیکس بھی بڑھایااوراس کے باوجودمہنگائی بھی بڑھائی،حالانکہ قرضے،چندے لینے کے بعدٹیکس بڑھانے کاکوئی جوازنہیں تھاانہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں مہنگائی کاسونامی آیاعوام کوسبزباغ دکھانے کے بعدعمران خان نے قوم پرمہنگائی کاعذاب مسلط کیاعوام کی زندگی میں مشکلات کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیںآئی صرف بیانات سے عوام کی زندگی نہیں بدلتی اس کے لئے ٹھوس پالیسیاں اوراقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہوگئے حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے جعلی ووٹوں سے منتخب حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے اس لئے خودبھی بحران کاشکارہے اورملک وقوم کوبھی بحرانوں میں جکڑادیااگرموجودہ حکومت نے پانچ سال کی مدت پوری کی توملک کابیڑہ غرق ہوجائے گاانہوں نے کہاکہ سودن میں سویوٹرن لینے اورسوجھوٹ بولنے والے وزیراعظم کوحکومت کرنے کاحق نہیں ہے،قادیانیوں کونوازنے اوراسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے حکومت کے منفی عزائم عوام کے سامنے آگئے ہیں دینی جماعتوں اوردینی مدارس کے خلاف گھیراتنگ کیاجارہاہے جس کی راہ میں قائدجمعیت مولانافضل الرحمن شدیدرکاوٹ ہیں۔