سی پیک پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے ،اسلم بھوتانی

  • November 29, 2018, 12:00 am
  • National News
  • 44 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ممبر قومی اسمبلی لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی میرا حلقہ لسبیلہ ، گوادر پاکستان کا سب سے اہم اور بڑا حلقہ ہے۔ میری اولین ترجیح لسبیلہ اور گوادر کے دیرینہ مسائل حل کرنا ہے۔خصوصاً پانی، بجلی، روزگار اور شاہراہوں کا مسلے کا حل میرا نصب العین ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، صدر مملکت عارف علوی اور دیگر حکومتی اہلکاروں سے ملاقات بھی کرچکا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلہ کے دورے پر پاکستان تحریک انصاف ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری رفیق احمد چنہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ گوادر کی وجہ سے دنیا میں اہم مقام حاصل کر چکا ہے۔انشاء4 اللہ سی پیک کی تکمیل سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔سی پیک کا منصوبہ پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے۔اسلم بھوتانی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کے لسبیلہ کا اہم مسلہ بے روزگاری جو کہ ایک عالمی مسلہ ہے لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیئے اہم اقدامات کریں اور لس بیلہ میں سرمایہ کاری ہو اور یہاں کہ صنعت کار بھی مقامی نوجوانوں کو روزگار دیں۔محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔