الخدمت دکھی انسانیت کی خدمت کا عالمی نام بن گیا ہے، جماعت اسلامی

  • November 29, 2018, 12:00 am
  • National News
  • 39 Views

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی کے قائمقام امیرزاہدا ختر بلوچ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کا ملک گیر منظم نام ہے بلوچستان کے دوردرازعلاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کا کام پھیل گیا ہے مختلف پراجیکٹس ،ایمبولینس،یتیم بچوں کی کفالت ،تعلیم ،صحت ،روزگار اور موافات سمیت پینے کے پانی کی فراہمی ،طلبہ ،معزوروں ودیگر طبقات کی خدمات پر کام جاری ہے ۔بلوچستان میں کام میں بہتری اور اس کو وسعت دی جائیگی ۔الخدمت دکھی انسانیت کی خدمت کا عالمی نام بن گیا ہے الخدمت فاؤنڈیشن بلا تعصب غم سمیٹنے اور خوشیاں بانٹنے میں مصروف عمل ہے ۔کام میں بہتری ووسعت لانا ذمہ داران کی ترجیح ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر کے دورے کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدرجمیل احمدکرد،جنرل سیکرٹری اعجازمحبوب ودیگر ذمہ داران سے ملاقات واجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہی اس موقع پر الخدمت کے خدمات کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی گئی ۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر جمیل احمدکردنے کہا کہ بلوچستان میں غربت بے روزگاری عام ہے حکومت اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں بدترین اضافہ ہوا ہے مخیر حضرات فلاحی سماجی تنظیمیں الخدمت کی تقلید کرتے ہوئے بلوچستان سے غربت پسماندگی کے خاتمے میں تعاون کریں بلوچستان کی حالات دوسرے صوبوں سے یکسر مختلف ہے فاصلوں بہت زیادہ ہے اس کے باجود الخدمت فاؤنڈیشن نے ہرمصیبت اور پریشانی میں پریشان حال عوام کی ہر ممکن مدد کی ہے سیلاب زلزلہ اور بارش ودیگر آفات میں الخدمت کی امداد سے پہلے متعلقہ علاقوں کو پہنچ جاتی ہے ۔الخدمت کے ذمہ داران ورضاکار اللہ کی رضاوخوشنودی اور آخرت کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کرکے الخدمت کے کاموں میں بہتری لے آئیں ۔الخدمت اپنی محدود وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے الخدمت نے مخیر حضرات وجماعت اسلامی کے تعاون سے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری رکھا ہوا ہے اب تک لاکھوں لوگ الخدمت کی خدمات سے استفادہ حاصل کرچکے ہیں جو ہماری دنیا وآخرت کی کامیابی ثابت ہوگی الخدمت کی جاری فلاحی سرگرمیاں قابل تحسین ہے ، الخدمت جس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے وہ ایک مثال ہے ،انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ دکھی انسانیت کی بہتر انداز میں خدمت کی جاسکے #