علم کا حصول آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، شازین بگٹی

  • November 29, 2018, 12:27 am
  • National News
  • 77 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرنوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ علم کا حصول آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں قلم وکتاب کے درست استعمال سے ہی ہمیں اپنے مسائل و مشکلات کو حل کرنا ہوگا نوجوان تعلیم کے حصول کو اپنا شعار بنائیں تعلیم یافتہ قومیں ہمیشہ ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوکر اپنے حقوق کے حصول میں کامیا ب ہوتی ہے پرسکون ماحول میں طلباء طالبات کے حقوق اور ان کو تعلیمی اداروں میں تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے جمہوری وطن پارٹی ہر ممکن قدم اٹھائے گی بھاگ میں پانی کی قلت ہندو برادری کے مسائل کا تدارک کریں گے سبی بھاگ سمیت حلقہ انتخاب میں تعلیم وصحت کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں گے کھوکھلے نعروں کا دور گیا عوامی خدمت کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ان خیالات کا اظہارگورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول ، گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول و کا دورہ کرنے کے موقع پر اساتذہ کرام طلباء وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ معاشرے کو سدھارنے کیلئے جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ مثبت اقدامات کئے پارٹی کی بلارنگ ونسل تعلیم دوست جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر اس دنیا میں بھیجا مگر اسے جسمانی طور پر کمزور اور مجبور ہستی بنایا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اسے حواس خمسہ کی صلاحیت اور عقل و دانش کی جیسی نعمت سے مالا مال فرمایا جس نے تمام جسمانی کمزوریوں کی تلافی کردی انسان نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ان نعمتوں کے ذریعے علم سیکھااور اس علم کے ذریعے کائنات کے ذرے سے لیکر پہاڑوں بپھرے ہوئے سمندروں محو پرواز پرندوں اور خون خوار درندوں پر اپنی حکومت قائم کرلی علم کی روشنی سے ہم دنیا کو فتح کرسکتے ہیں سبی خوبصورت اقوام کا گلدستہ ہیں جس میں طرح طرح کے پھول اپنی خوشبو سے منور کررہے ہیں حلقہ انتخاب میں پسماندگی کی بڑی وجہ غربت نہیں بلکہ تعلیم کا نہ ہونے سے ہے جو کسی المیہ سے کم نہیں تعلیم کی فراہمی کیلئے اب ہمیں ہر فورم پر جدوجہد کرنی ہوگی اس مقصد کیلئے سبی سمیت ہر علاقہ کا دورہ کررہا ہوں تاکہ اسکولوں کے مسائل کو دور کرسکوں انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے مجھے امید ہے کہ اساتذہ کرام اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اسکول میں زیر تعلیم طلباء کو بہتر علم کی فراہمی میں رول پلے کریں گے اور جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل کو تیار کرکے ملک وقوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ اسکول سے تعلیم مکمل کرکے جانے والے طلباء ملک وقوم کا نام روشن کرتے ہوئے اپنے علم سے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے اسکولوں کا معائنہ کیا اور زیر تعلیم بچوں و بچیوں سے ان کے مسائل بھی دریافت کیا اسکولوں میں درپیش مسائل کو دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی دریں اثناء رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے بھاگ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ کمانڈر سبی اسکاؤٹس کرنل وقار احمد چوہدری ، ڈپٹی کمشنر بولان کیپٹن (ر) فرخ خان ، ونگ کماندر لہڑی لیفٹیننٹ کرنل سعیداحمد خان ، کیپٹن مغیر احمد ، میر دوست محمد مغری کے علاوہ محکمہ پی ایچ ای بھاگ کے آفیسر عبدالناصر بھی موجود تھے قبل ازین کامریڈ نور احمدجامو ٹ فیاض احمد ، محمد اکبرنے بھاگ میں کئی دہائیوں سے پانی کی قلت اور دیگر عوامی مسائل کے ھوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سابق ادوار میں منتخب نمائندے ہمیں سبز باغ دیکھا کر رفوچکر ہوجاتے ہیں اب ہمیں امید کہ آپ ہمیں پانی سمیت دیگر بنیادی صولیات فراہم کرنے میں ہر ممکن کوشش کریں گے اس موقع پر نوابزادہ میر شاہ زین بگٹی نے بھاگ میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے نہ ہونے پر سخت برہمی کا بھی اظہار کیا انہوں نے کہا کہ شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں کے مسائل میں چند منٹوں میں تو حل نہیں کرسکتا مگر ابھاگ کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک ٹیوٹ ویل چند دنوں میں فراہم کروں گا جبکہ آراو پلانٹ کے علاوہ ہسپتال کی موجودہ صورت ھال تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے بھی اقدامات کروں گا بعدازن انہوں نے بھاگ میں بابا موھن داس اداسی مندر کا دورہ کیا اس موقع پر ہندو برادری نے شایان شان استقبا ل کیا اور آتش بازی کی ہندو برادری نے بھاگ میں اپنے مسائل سے بھی آگہی کی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے اپنے وسائل میں رہ کر ہندو برادری کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی بھاگ کے دورے کے موقع پر رکن قومی اسمبلی نے کمانڈر سبی اسکاؤٹس کے ہمراہ بھاگ واٹر سیلائی اسکیم ، پانی کے تالاب بھاگ سول ہسپتال اور شہر کا بھی معائنہ وجائز ہ لیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے