عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، سلیم کھوسہ

  • November 29, 2018, 12:26 am
  • National News
  • 77 Views

کوئٹہ (خ ن )صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر پورا تر نے اور عوام کی ترقی و خو شحالی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستا ن کے وژن کے عین مطابق جامع پالیسی پر عمل پیراہیں ۔کوئٹہ شہر میں ٹر یفک کے نظام میں بہتری لانے اور ٹریفک انجینئر نگ کو فعال کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں ۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے کمشنرکوئٹہ محمد ہاشم خان غلزئی سئے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہاکہ کوئٹہ شہر کاشمارپاکستان کے گنجان آباد شہروں میں ہوتا ہے جسکی وجہ سے شہر کی سٹرکوں میں ٹریفک کی روانی کو بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ کوئٹہ شہر میں پارکنگ کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے اسکے مسائل کے حل کیلئے ہمیں دیر پا بنیادوں پر اقدامات کر کے اس خوبصورت شہر کی پرانی رونقیں بحال کرنا ہونگی ۔