کرتا رپوربارڈر قادنیوں کیلئے کھولا گیا ، مولانا فیض محمد

  • November 29, 2018, 12:26 am
  • National News
  • 55 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرسینیترمولانافیض محمدنے کہاہے کہ کرتارپورکوریڈورکھلنے سے بظاہرسیکھ یاتریوں کوفائدہ ہوگالیکن پس پردہ قادیانیوں کوقادیان تک مختصرراستہ دینے کی راہ ہموارکی گئی،حکومت نے سکھ یاتریوں کوسہولت دینے کی آڑمیں قادیانیوں کوراستہ دیاانہوں نے کہاکہ پاکستان کے قادیانی کرتارپورسے قادیان تک ایک گھنٹہ بارہ منٹ میں پہنچ جائیں گے،حکومت نے سکھ یاتریوں کی آڑمیں قادیانیوں کونوازنے کی سازش کی جس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے واضح کیاکہ کرتارپورکوریڈورکھلنے سے دوطرفہ مذاکرات کاآغازنہیں ہوگادوطرفہ بات چیت اورکرتارپوربارڈرمختلف معاملات ہیں بھارت گزشتہ بیس سالوں سے کرتارپوربارڈرکھولنے کامطالبہ کررہاتھامگرپہلی بارموجودہ حکومت نے اس کامثبت جواب دیااورقادیانیوں کوخوش کردیاانہوں نے کہاکہ کرتارپورکوریڈورکھلنے سے سکھ یاتری بغیرویزہ کے پاکستان آئیں گے،حکومت یہ وضاحت کرے کہ قادیانی بھی بغیرویزہ آمدورفت کریں گے انہوں نے کہاکہ حکومت کی متضادپالیسی سامنے آئی،ایک جانب چین کے ساتھ اقتصادی راہداری پرچین کی حوصلہ شکنی کی گئی جبکہ دوسری جانب بھارت کے ساتھ کرتارپورراہداری کھلنے کااعلان کیاگیاجودوغلی پالیسی کامظہرہے انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ حکومت کے کیاعزائم ہیں اوروہ اسرائیل کوتسلیم کرنے اورقادیانیوں کونوازنے کے لئیکونسے حربے استعمال کررہی ہے،قوم کومتحد کریں گے اورحکومت کے منفی عزائم ناکام بنائیں گے۔