قوم اور مذہب پرست اکھٹے ہوکر بھی ہمیں شکست نہ دے سکے ، زمرک اچکزئی

  • November 29, 2018, 12:26 am
  • National News
  • 88 Views

کوئٹہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے حلقہ پی بی21 قلعہ عبداللہii پر میرٹ پر فیصلہ کیا عوامی نیشنل پارٹی کو اس لئے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے خیبر پختونخوا کے بعد عوامی نیشنل پارٹی پشتون علاقوں میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام کریگی اس لئے قوم اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے اکٹھے ہو کر ہمارے خلاف الیکشن کمیشن میں گئے مگر دونوں کو رسوائی اور شکست کے سوا کچھ نہیں ملا پانچ سال اقتدار میں رہنے والوں نے کرپشن لوٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں کیا پچھلے انتخابات میں 14 سیٹیں جتنے والی جماعت ایک سیٹ پر آگئی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی ایک سیٹ سے چار سیٹوں پر چلی گئی یہی ہماری کامیابی ہے کیونکہ پشتونوں کے حقوق کا تحفظ صرف اور صرف عوامی نیشنل پارٹی کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے پر کوئٹہ ائیر پورٹ اور صوبائی مشیر ایکسائز ملک نعیم خان بازئی کی رہائش گاہ پر ٹی پارٹی پر کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا ا س موقع پر صوبائی مشیر ایکسائز ملک نعیم خان بازئی ، ملک عثمان اچکزئی، جمال الدین رشتیا، عصمت اللہ بازئی، نذر علی پیر علیزئی ودیگر نے بھی خطاب کیا انجینئر زمرک خان اچکزئی کوئٹہ پہنچنے پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شاندار استقبال کیا انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاکہ 25 جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی جیت گئی انتخابات کے بعد ہر کوئی کیس کر تا ہے ہارنے والے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فورم پر جا تے ہیں ہمارے کیس کی نوعیت الگ تھی الیکشن کمیشن میں مخالفین زمرک کے خلاف نہیں بلکہ پارٹی کے خلاف تھے او رعوامی نیشنل پارٹی کے خلاف سازش تھی جمعیت علما اسلام پشتونخوامیپ اور پیپلز پارٹی تو کر تے تھے مگر دوستوں نے بھی نا انصافی کی انہوں نے کہاکہ ہم با چا خان کے فلسفے کے پیرو کار انسانیت کے خاطر ہی سیاست کر تے ہیں ہم نے کبھی بھی پشتونوں کی روایات کو پامال نہیں کیا اور ہمارے خلاف جو پروپیگنڈے کئے گئے یہ کسی بھی روایت کے قابل نہیں تھے نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی مگر عوامی نیشنل پارٹی نے تمام تر حالات کے باوجود نفرتوں کو کم کرنے کے لئے جدوجہد کی اسلام اور پشتونوں کے نام پر کچھ سیاسی جماعتوں نے جو کھیل کھیلا وہ قابل شرم ہے انہوں نے کہا کہ اے این پی نے کبھی بھی قوم کے سروں کا سودا نہیں کیا مخالفین کے لئے خطرہ پیدا ہو گیا کہ اے این پی ایک سیٹ سے بڑھ کر چار سیٹوں پر پہنچ گئی اس لئے انہوں نے ہمارے خلاف پروپیگنڈے شروع کئے ۔