شہید تاجروں کے خاندان کی ہر ممکن معاونت کرینگے ، سلیم کھوسہ

  • November 27, 2018, 11:54 pm
  • National News
  • 61 Views

کوئٹہ(آئی این پی)صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کہاہے کہ کراچی میں چینی قونصلیٹ حملے میں شہید ہونیوالے تاجر حاجی نیاز محمد اور ان کے بیٹے ظاہر شاہ کے حوالے سے نہ صرف سندھ حکومت سے رابطہ کیاگیاہے بلکہ صوبائی حکومت شہداء کے خاندان کی ہرممکن معاونت کریگی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ ہم شہداء کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس سلسلے میں ان کی ہرممکن معاونت کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز چیمبرآف کامرس کے صدر جمعہ خان بادیزئی کی سربراہی میں شہداء کے لواحقین سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس سے قبل ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی جمعہ خان بادیزئی نے صوبائی وزیر داخلہ اور اراکین اسمبلی اصغرخان اچکزئی ،مبین خان خلجی کوبتایاکہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں کی شہادت کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے اس طرح رسپارنس دیکھنے کو نہیں ملا جس طرح انہیں رسپانس کرناچاہیے تھا موت برحق ہے ہمیں شہید تاجر اور ان کے بیٹے کی موت کا غم ہے بلکہ ہم ان کے خاندان کے بھی شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ کاکہناتھاکہ وہ اس دن شہداء کے فاتحہ کیلئے گئے بلکہ انہوں نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ شہداء کے حوالے سے معلومات اکھٹی کریں تاکہ واقعہ سے متعلق معلوم ہوسکے ،انہوں نے کہاکہ تاجروں کی شہادت کے حوالے سے انہیں تمام ترمعلومات دیدی گئی ہیں اس سلسلے میں قیاس آرائیاں اور بیانات درست نہیں شہداء حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہی لقمہ اجل بنے ہیں ہم شہداء کے لواحقین کی ہرممکن مددکرینگے انہوں نے کہاکہ شہداء کے لواحقین کو اگر کسی قسم کی مشکلات درپیش ہیں تو وہ انہیں آگاہ کریں ان کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں ،اس موقع پر اصغر خان اچکزئی کاکہناتھاکہ شہداء کے لواحقین خود کو تنہا نہ سمجھیں بلکہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں صوبائی حکومت سے اس سلسلے میں جو کچھ ہوسکا ہم وہ تعاون کریگی تاہم اس سلسلے میں دستاویزات انہیں مہیا کی جائیں انہوں نے کہاکہ ہمیں شہید باپ بیٹے کی حملے میں جاں بحق ہونے کا غم ہے بلکہ ہم لواحقین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو بھی تیار ہیں ،ہم سے جوکچھ ہوسکے ہم وہ کرگزریں گے ،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی چیمبرآف کامرس کے ممبران حاجی جانان اچکزئی ،محمد طاہر خان اچکزئی ،زردار خان اچکزئی ودیگر بھی موجود تھے ۔