انتشار اور نفرت پھیلانے والوں کا محاسبہ کرنا ہوگا، آئی جی ایف سی

  • November 27, 2018, 11:53 pm
  • National News
  • 84 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے کہا کہ ہندوستان ہمارا دشمن اور غیر مسلم ملک ہے ہمیں ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالی عوام،لیویز،پولیس،ایف سی اور فوج پر فخرہے جنہوں نے ملکی استحکام ریاست کی مضبوطی اور امن وامان کیلئے قیمتی جانیں قربان کیں الحمد للہ جو کام ہم کررہے ہیں اگر پاکستانی قوم اسی طرح اتفاق سے رہی تو انشاء اللہ یہ جنگ ہم سے کوئی نہیں جیت سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹر ہیڈ کوارٹر پشین میں قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمانڈر سیکٹر نارتھ بریگیڈئیر لیاقت علی کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹس کرنل عامر کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ کرنل تیمور کمانڈنٹ ژوب ملیشاء کر نل طاہر لیفٹنٹ کرنل فیصل میجر فہد اور میجر عمربھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کیلئے ایگ گھر کی مانند ہے قبائلی لوگوں اور شہریوں کی جو ذمہ داریاں بنتی ہیں سب کو اپنے فرائض سرانجام دینے ہوں گے انتشار اور نفرتیں پیدا کرنیوالوں کا محاسبہ کرنا ہوگا ایف سی سمیت تمام سیکورٹی فورسز کے ساتھ عوام کا تعاون ضروری ہے جہاں ضرورت ہوئی وہاں ایف سی ہوگی قبائلی عمائدین اور عوام ہی ملک و قوم کا اصل سرمایہ ہیں انہوں نے کہا کہ پشین کا پہلا دورہ کرکے عوام اور قبائلی عمایدین سے ملکر بہت اچھا لگا شرکاء نے شعور اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیم صحت اور امن وامان سے متعلق جو باتیں کی وہ میری امیدوں سے بڑھ کر تھیں علاقے کے جو بنیادی مسائل ہیں کوشش ہوگی کہ جلد خلوص نیتی سے اسکا حل نکالا جائے بے روز گاری کے خاتمے سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے تعلیم ہوگی تو غلط کام کرنے کا کو ئی تصور بھی نہیں کرئیگا تعلیم ہی کی بدولت انسان میں شعور پیدا ہوتا ہے اسلام کی بنیاد علم ہے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے ایف سی کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے اور انکا فرض بنتا ہے کہ دوران چیکنگ عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں چیک پوسٹوں پر خواتین کی عزت اور احترام ہر صورت ہوگا ملک و قوم کی حفاظت کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا سیکورٹی فورسز کے جوانوں سمیت عوام نے بھی مادر وطن کی دفاع اور حفاظت کی خاطر بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا الحمدللہ دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ جرگے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر ترین نے کہا کہ شہدا ء ہی ملک وقوم کے اصل ہیرو ہیں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر فخر کرتے ہیں ایف سی،پولیس اور لیویز ملک اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہیں الحمد للہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہے ڈسٹرکٹ میں شہریوں کی جان ومال محفوظ ہوچکی ہے وہ دور گزر گیا جب عوام شام ہوتے ہی گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے تھے ہماری سیکورٹی فورسز ہی کی بدولت آج عوام ادھی رات بلا خوف و خطر سفر کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے تعلیم اور صحت کے شعبے غیر فعال تھے ڈسٹرکٹ میں پانی کا مسئلہ سنگین تھا اب صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں کو فعال بنا کر مزید اقدامات کئے جارہے ہیں ڈسٹرکٹ میں امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔