قتل کے مقدمے میں ملوث 4ملزمان گرفتار

  • November 26, 2018, 11:58 pm
  • National News
  • 82 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) قتل کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کوئٹہ اور دکی سے گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمیشنرمستونگ قائم لاشاری کی ہدایت پر لیویرتھانہ کھڈ کوچہ کی نائب رسالدار اویس خان اور نائب رسالدار مجیب الرحمان نے اشتہاری ملزمان ریاض احمد نثار احمد زبیر احمد کو کوئٹہ کے علاقہ کرانی میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔واضح رے ملزمان عبدالرازق اور محمد سلیم کے قتل مطلوب تھے،لورالائی کے علاقے کلی لغئی میں قتل ہونے والے مقتول پائے گل ولد نذرگل کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم ضیاء اللہ ولد نور محمد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیاہے ،اے سی بوری کے مطابق ملزم مقتول کے چچازاد بھائی ہے جنہوں نے دوران تفتیش جرم کااعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے ان کے چچازاد بھائی کو نئی دلہن سے شادی کرنے پر قتل کردیامزیدکارروائی جاری ہے ۔