عالمی چیلنجز کا مقابلہ جدید تعلیم کے حصول کے بغیر ممکن نہیں ، امان اللہ یاسین زئی

  • November 26, 2018, 11:58 pm
  • National News
  • 79 Views

کوئٹہ(خ ن)گزشتہ روز بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سالانہ بورڈ آف ڈائریکٹر کی اجلاس گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ خان یٰسین زئی نے کی اجلاس میں صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی ‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سجاد احمدبھوٹا‘ سیکرٹری تعلیم طیب لہڑی ‘نصیب اللہ بازئی ‘ سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی ‘ ‘ پروفیسرنذر محمد پانیزئی ‘ عرفان احمد اعوان ‘امجد رشید ‘ نصیرخان بازئی ‘ پروفیسرنجیب اللہ خان ‘ نصر اللہ خان اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب اچکزئی جو کہ بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ہیں نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اجلاس میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یٰسین زئی نے بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہااور کہا کہ محدود وسائل میں صوبے کے دوردراز پسماندہ علاقوں میں غریب بچوں کومفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی قابل تعریف ہے اجلاس میں بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر عبدالتواب خان اچکزئی نے تفصیل سے ادارے کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جس کو بورڈز کی تمام ممبران نے سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن صوبے میں کمیونٹی سکولوں کے حوالے فعال کردار ادا کررہی ہیں دور دراز علاقوں میں جہاں سرکاری سکول نہیں وہاں مفت تعلیم کا فراہم کرنا قابل قدر عمل ہے انہوں نے کہا کہ اس سے ہزاروں غریب بچے تعلیم سے مستفید ہورہے ہیں اور مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کارکردگی کی تعریف کی اور ان میں مزید بہتری لانے کی کوششوں کو بروئے کار لانے کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج دنیا میں چیلنجوں کا مقابلہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق علم حاصل کیئے بغیر نہیں کیاجاسکتا انہوں نے کہا حکومت تعلیم کے فروغ پر توجہ مرکوز کررکھی ہے بلوچستان کو تعلیمی پسماندگی سے نکالنے کیلئے تعلیمی ماہرین اور اساتذہ پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور اگر وہ ہر کام قومی جذبہ اور مشن کیساتھ کرینگے تو وہ دن دور نہیں جب پڑھے لکھے بلوچستان کا خواب پورا ہوگا بلکہ یہ صوبہ ترقی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن ہوسکتا ہے ۔