علماء وعوام ناموس رسالت کے محافظ ہیں، جماعت اسلامی

  • November 26, 2018, 11:58 pm
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ(آئی این پی)جماعت اسلامی کے قائمقام صوبائی امیر زاہدا ختر بلوچ نے کہا کہ نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام،دینی جماعتیں اور علماء کرام ناموس رسالت ؐ اور ختم نبوت کے قوانین کے محافظ ہیں۔کسی اسلام دشمن استعماری ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کلمہ اوردو قومی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے اور اس کا مستقبل بھی انشاء اللہ اسلامی و فلاحی ریاست ہی ہے۔ جماعت اسلامی ملک کو مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ ملک میں یہود و انصاراور استعماری طاقتو ں کے زیر اثر مٹھی بھر لوگ ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس مذموم سازش میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ اسلام سے محبت کرنے والے دین دار محب وطن عوام ،شہداء وغازیوں کی ملک و قوم کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ آپ ﷺ کی حیات مبارکہ پوری امت کیلئے بہتریں نمونہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ ناموس رسالت ؐ کا قانون کسی اقلیت کے خلاف نہیں بلکہ تمام انسانو ں کیلئے یکساں ہے جس میں مسلمان بھی شامل ہیں ۔آپﷺ کی تعلیمات اور قرآن و سنت کی روشنی میں جتنے حقوق اقلیتوں کو اسلام نے دیئے ہیں کسی اور مذہب نے نہیں دیئے ۔ پاکستان میں اقلتیں محفوظ ہیں جبکہ ان کیلئے ملک میں آئین و قانون موجود ہے جبکہ تمام اقلیتوں سمیت مسلمان بھی آئین و قانون کے تابع ہیں ۔ کسی غیر ملکی اور اسلام دشمن ایجنڈے اور سازش کا حصہ نہیں ہیں بلکہ پاکستان اور آئین و قانون کے محافظ ہیں ۔ ملک کے بائیس کروڑعوام کا جینا مرنا ملک و قوم کی سلامتی اور آئین و قانون کی بالاستی میں ہے ۔ جماعت اسلامی ربیع الاول کو ختم نبوتؐ کے ٹائٹل کے ساتھ عقید ت و احترام سے منارہی ہے ۔ماہ ربیع الاول ہم سب کیلئے ادب و احترام اور خوشی کا مہینہ ہے ۔نبی مہربان ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم بحیثت مسلمان قرآن و سنت اور آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیاں کو گزاریں کیونکہ اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز پوشید ہ ہے ۔ موجودہ حالات میں ملک و قوم کے مسائل کی بنیادی وجہ سیرۃ البنی ؐ پر عمل نہ کرنا ہے ۔ اسوہ حسنہ کو اپنا کر ہی ہم اپنے معاشرے میں اسلامی انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔