حکومت عوام کا تحفظ یقینی بنائے گی ، سلیم کھوسہ

  • November 25, 2018, 11:55 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ اور صوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے چائینز قونصل خانہ میں شہید ہونیوالے کوئٹہ کے تاجر کے لواحقین کیساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے حکومت ہر حوالے سے شہداء کے لواحقین کیساتھ ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ اور صوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی نے گزشتہ روز چائینز قونصلیٹ کراچی میں شہید ہونیوالے کوئٹہ کے رہائشی تاجر باپ بیٹے کے گھر پشتون آباد جا کر ان سے تعزیت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی صوبائی وزراء کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت عوام کی منتخب کر دہ حکومت ہے اور ہم کسی بھی صورت اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے بلوچستان کے عوام اور فورسز نے دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہاہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب، نسل نہیں ہے اوروہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے اس طرح دہشت گردی کے واقعات کر کے عوام دست وگریباں کرنا چا ہتے ہیں ہم لواحقین کیساتھ ہیں بلوچستان کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی چائینز قونصل خانہ میں شہید ہونیوالے کوئٹہ کے تاجر کے لواحقین کیساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے حکومت ہر حوالے سے شہداء کے لواحقین کیساتھ ہے ۔