بلوچستان ، فائرنگ وپرتشدد واقعات 3افراد جاں بحق 20زخمی

  • November 23, 2018, 10:55 pm
  • National News
  • 145 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے پنجگور ،تربت ،سوئی ،لورالائی اور سبی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،بارودی سرنگ دھماکے اور دیگر پرتشدد واقعات کے دوران 3افراد جاں بحق 20زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابقگزشتہ روز ضلع پنجگور کے تحصیل پروم شمسر میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیالاش کوضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیالیویز کے مطابق مقتول ضلع آواران کارہائشی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہرتربت کے علاقہ شاپک میں ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکارزخمی ہوا،سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن کی ہے تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہ ہوسکی۔لیویز کے مطابق لورالائی کے علاقے میں یونیورسٹی کے قریب کلی لغئی کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پائیگل ولد نزر گل قوم زرکون کو ہلاک کرکے فرار ہوگئے.لیویز ذرائع کے مطابق مقتول نے کل ہی شادی کی تھی .تحصیلدار لورائی نے لاش ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعدورثا کے حوالے کردی۔دریں اثناء سبی کے علاقے اللہ آباد میں بچوں کی لڑائی پر دو قبائل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں جانب گیارہ افراد ذخمی ہو گئے تھے لیکن بات یہی پر ختم نہیں ہوئی آج دوسرے روز بھی دونوں قبائل کے افراد ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے پر حملہ آور ہوگئے جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے چار افراد ذخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا جہاں پر ایک نوجواں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دیا دو روز کے دوران زخمی ہونے والوں کی تعداد 14ہو گئی ہے۔ تربت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افرادکی سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تربت کے علاقے شاپک کے مقام پرنامعلوم مسلح افراد نے اچانک سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرفائرنگ کردی جس سے ایک اہلکارزخمی ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔لیویز کے مطابق جمعہ کو سوئی کے علاقے تلی مٹ میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے پک اپ گاڑی ٹکرانے سے زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار4افراد لیاقت ولد عمر بخش ، فیض اللہ ، شاہد ،ٹیلین ولد پنیری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر سوئی میں پی پی ایل ویلفیئر ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔