مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے انتخابات میں جنرل (ر) عبدالقادربلوچ بلامقابلہ صدرمنتخب

  • November 23, 2018, 10:54 pm
  • National News
  • 173 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ بلا مقابلہ صوبائی صدر اور جمال شاہ کاکڑ بھاری اکثریت سے صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ الیکشن اتھارٹی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صوبے بھر سے تمام اضلاع کے جنرل کونسلرز نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے پارٹی انتخابات میں حصہ لیئے ۔ صوبائی صدر کے مقابلے میں کسی اُمیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے پانچ اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ آخری وقت میں دو اُمیدواروں نے اپنے کا غذات واپس لئے ۔ تین اُمیدواروں میں سخت مقابلہ ہوا جس میں جمال شاہ کاکڑ بھارتی اکثریت سے منتخب ہوئے ۔ کل مجموعی طور پر دو سو کونسلرز نے اپنے حق رائے دہی استعمال کئے ۔ جمال شاہ کاکڑ 98ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ نسیم الرحمان ملاخیل 68ووٹ لیکر دوسرے نمبر اور نصیر خان اچکزئی 30ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ 4ووت مسترد ہوئے الیکشن اتھارٹی نے الیکشن ٹربیونل بھی تشکیل دیا جس میں طارق محمود بٹ ایڈوکیٹ چیئرمین جبکہ اخلاق شاہ ایڈووکیٹ اور محمد حسن مینگل ایڈوکیٹ ممبر ہونگے کسی بھی شکایت یا الیکشن کے متعلق ٹریبونل سے رجوع کیا جاسکتا ہے ۔ نومنتخب صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے صوبائی کونسل کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کونسل کے اراکین نے جس خوش اسلوبی سے پارٹی الیکشن میں حصہ لیا وہ سب خراج تحسین کے مستحق ہے ۔ تمام پارٹی کو ساتھ لیکر چلوں گا اور پارٹی کو بینادی سطح سے اُوپر اُٹھائیں گے ۔ پارٹی کے مرکزی قائدین کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے وہ انصاف پر مبنی نظام کے اوپر ایک سیاہ دھبہ ہے ۔ احتساب کے نام پر نشانہ بناکر پارٹی کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ کسی ورکر کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دوں گا ۔ ورکرز کو عزت دیکر ہی پارٹی کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ۔ نومنتخب جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام دور دراز سے آئے ہوئے کونسلرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری عمل میں حصہ لیکر پارٹی پر تنقید کرنے والوں کا منہ ہمیشہ کیلئے بند کردیا ۔ پارٹی آئین کے خلاف کوئی کام نہیں کروں گا اور ہر کام میں مشاورت کرتارہوں گا ۔ تحصیل ، سٹی ، ضلع سمیت ڈویژن کی سطح پر حقدار کارکنوں کو سامنے لائیں گے ۔ احتساب کا عمل بھی پارٹی میں شروع کروں گا ۔اُنہوں نے جنرل سیکرٹری کے الیکشن میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اُنہوں نے کھلے دل سے پارٹی میں ساتھ دینے کا اظہار کیا ۔ اجلاس سے نسیم الرحمان ملاخیل ، نصیر خان اچکزئی نے بھی خطاب کیا ، صوبائی کونسلرز نے قائدین کے حق میں نعرے بھی لگائے اور تصویر یں بھی بنوائیں ، اس وقت میڈیا ور مبصرین کے نمائندے بھی موجود تھے ، صاف شفاف الیکشن کرانے پر کونسل کے اراکین نے الیکشن اتھارٹی کے ممبران کو مبارکباد دی ۔