مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے الیکشن آج ہونگے

  • November 22, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 99 Views

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صوبائی الیکشن آج بروز جمعہ ہونگے ۔ الیکشن آتھارٹی کے مطابق آج کاکاغذات نامزدگی صبح 11بجے سے 5بجے تک وصول کئے گئے ۔ جس کیلئے صوبائی صدر وجنرل سیکرٹری کے عہدوں کیلئے پارٹی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،صوبائی صدر کیلئے جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے مقررہ وقت تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے مقابلے میں کسی اُمیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ، جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے جمال شاہ کاکڑ ، عبدالمنان درانی ، نسیم الرحمان ملاخیل ، نصیر خان اچکزئی اور علی احمد جتک نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے بروز جمعہ صبح 10بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ اُمیدوار 11بجے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ، 12بجے حتمی فہرست جاری کیا جائیگا ، اور 12بجے سے 3بجے تک صوبائی کونسل ممبران اپنے پسندیدہ اُمیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے ، صوبے بھر کے مختلف اضلاع کے صوبائی کونسلرز کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ، صوبائی کونسل کے اُمیدواروں کی فہرست آویزان کی گئی ہے ،الیکشن اتھارٹی نے الیکشن سے متعلق تمام انتظامات مکمل کئے ، الیکشن کمیشن کا نمائندہ اور مبصرین بھی الیکشن کے عمل کی نگرانی کریں گے ۔