بلوچستان ، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق 10زخمی

  • November 20, 2018, 12:06 am
  • National News
  • 147 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے نوشکی لورالائی اور صحبت پور میں زائرین کی بس الٹنے سمیت مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق دس زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق رات عراق اورایران سے زیارت کرکے واپس کوئٹہ آنے والے زائرین کی بس نوشکی کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8زائرین زخمی ہوگئے زائرین کو فرنٹیر کور بلوچستان کے ڈاکٹروں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی جاسکے بعد زائرین کی بسوں کو سخت سیکورٹی میں کوئٹہ کیلئے روانہ کردیا گیا۔لورالائی سے نمائندہ کے مطابق کوئٹہ روڈ پر کمشنرآفس کے ساتھ تیز رفتاری کے باعث فیلڈر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان محفوظ ولد امیر جان جعفر موقع پر جاں بحق جبکہ انکا ساتھی مالک داد ولد رحیم داد اتمانخیل شدید زخمی ہو گئے زخمی کو کوئٹہ یفر کردیاگیا ،اسی طرح پہاڑی محلہ میں 4سالہ بچی روشنہ بی بی ولد فضل حمزہ زئی ٹریکٹر کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگئی ،دریں اثناء ایک اور واقعہ میں نیشنل بنک لورالائی کے افیسر ضیاء الدین ولد مرحوم غلام محی الدین سکنہ محمدان گلی اپنے گھر میں لوکل بور کے پٹے کے زد میں اکر شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، مزید کارروائی متعلقہ حکام کرہی ہے۔صحبت پور کے قریب امتیاز خان گولہ رائیس مل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے آگے جاتے ہوئے موٹر رکشہ سے پیچھے سے ٹکرا گیا ۔تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار شمن علی بروہی اور زاہد حسین سولنگی اور موٹر رکشہ سوار قربان علی گولہ تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کوفوری طور پر صحبت پور ہسپتال منتقل کیا گیا ۔صحبت پور میں زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد تینوں زخمیوں کو ڈیرہ اللہ یار اور جیکب آباد ہسپتال ریفر کیا گیا۔