عبدالقدیوس بزنجو سپیکر شپ سے استعفیٰ کا اعلان پریس کانفرنس میں کرینگے

  • November 20, 2018, 12:06 am
  • National News
  • 453 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے کا اعلان کوئٹہ میں نیوز کانفرنس میں کروں گا ۔یہ بات عبدالقدوس بزنجو نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میں بحیثیت اسپیکر عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہا ہوں ہم نے عوام کی خدمت کیلئے پارٹی بنائی تھی ، مگر عوام کو ابھی کوئی خاص کارکردگی نظر نہیں آرہی ہے ۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مجھے پروٹوکول نہیں چاہیے عوام کی خدمت کرنی ہے،میں ایم پی اے کی حیثیت سے زیادہ کام کرسکتا ہوں ۔