ملک میں دہشت گردی دم توڑ چکی ، پاکستان امن کی جانب لوٹ آیا ہے،کمانڈر سدرن کمانڈ

  • November 20, 2018, 12:05 am
  • National News
  • 67 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باوجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی دم توڑ چکی ہے پاکستان امن کی جانب لوٹ آیا ہے ماضی میں بلوچستان کے جوانوں کو بہکاکر پہاڑوں پر لے جایا گیا بھٹکے ہوئے جوان واپس قومی دھارے مں شامل ہورہے ہیں ،70سال کی پسماندگی ایک طرف اب عسکری اور سیاسی قیادت بلوچستان کی ترقی پر ملکر کام کر رہے ہیں جس کیلئے بلوچستان ڈؤیلپمنٹ پلان مرتب کیا گیا ہے جس سے جلد بلوچستان ترقی کی منازل طے کریگا،پاک فوج پولیس کے جوانوں کو ٹریننگ دے رہی ہے پاک فوج کی تربیت کے بعد اب پولیس اپنے پیروں پر کھڑی ہوچکی ہے حکومت کے ساتھ ملکر پولیس کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پیر کوایکسلینس ایوارڈ2018کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سینیٹرسردار یعقوب خان ناصر،انوارالحق کاکڑ،صوبائی وزراء میر عارف جان محمد حسنی ،حاجی محمدخان لہڑی،ارکان صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی ،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی،رکن قومی اسمبلی منورہ منیر ،سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی ،بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرجاوید اقبال ،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسررخسانہ جبین ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باوجوہ ،آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل فیاض حسن شاہ ،آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ بھی موجود تھے۔کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باوجوہ نے کہا کہ 70سالہ پسماندگی کو دور کرنے کیلئے سیاسی ،عسکری قیادت ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر متحد ہوکر ملک و قوم کو درپیش مسائل نکالنے کیلئے بہتری کی جانب بڑھ رہی ہیں پاک فوج فرنٹیر کور ،پولیس ،لیویز سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام کے ساتھ ملکر دہشت گردی کی جنگ میں کامیابی حاصل کرکے امن کے قیام کو یقینی بنایا ہے امن اور ترقی کا عمل ساتھ ساتھ چلیں گے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے آج کی اس تقریب میں ایوارڈ لینے والے جوانوں کی آنکھوں میں چمکنے والی روشنی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دہشت گردی کی جنگ میں کامیاب ہوئے ہیں اور پولیس کے جوانوں نے بھی ٹارگٹ کلرز کا تعاقب کرکے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا ہے اس سے ظاہر ہورہا ہے کہ پولیس اپنے پاؤں پر کھڑی ہوچکی ہے پولیس کو مزید تربیت دینے کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے بلوچستان کے دور دراز اور مشکل علاقوں میں ایف سی اہلکار موجود رہتے ہیں بلوچستان کے دور دراز کے علاقوں میں ایف سی نے دہشت گردی کے ہر وار کو سینوں پر سہاہے سیکورٹی فورسز سمیت تمام ادارے عوام کی خدمت پر معمور ہے اللہ کے فضل سے بلوچستان میں امن شروع ہو چکا, اب یہاں امن کا دور دورہ ہے بلوچستان میں سوچھی سمجھی سازش کے تحت دہشت گردی کے ناسور کو لایا گیا عوام اور فورسز نے ملکر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی دم توڑ چکی ہے پاکستان امن کی جانب لوٹ آیا ماضی میں بلوچستان کے جوانوں کو بہکا کر پہاڑوں پر لے جایا گیا بھٹکے ہوئے جوان واپس قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں سرحد پار سے مزید 70 کے قریب لوگ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایکسلینس ایوارڈ کی تقریب منعقد کرنے پر فرنٹیر کور خراج تحسین کی مستحق ہے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باوجوہ، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم ،میجر جنرل فیاض احمد شاہ ،سینیٹر سرداریعقوب خا ن ناصر،سینیٹرانوارالحق کاکڑ،صوبائی وزیر خزانہ عارف جان محمدحسنی ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے۔