عید میلاالنبی ؐ کے جلوس کی سیکورٹی کیلئے 3ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائینگے ،عبدالرزاق چیمہ

  • November 19, 2018, 12:14 am
  • National News
  • 94 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ،سیکٹرکمانڈر فرنٹیئرکوربلوچستان بریگیڈیئر تصدق حسین اورعلماء کرام نے کہاہے کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے حوالے سے کوئی تھریٹ نہیں ہے تاہم خودکش حملے کے حوالے سے ایک جنرل تھریٹ موجود ہے ،کوئٹہ شہر میں عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے 13جلوس نکالے جائیں گے ،سیکورٹی کیلئے پولیس کے 3ہزار اہلکاروں کے علاوہ ایف سی اور لیویز کے اہلکار بھی تعینات ہونگے ،پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہاجاسکتا،پچھلے پندرہ واقعات کی فرانزک رپورٹس میں ایک ہی گروہ کا ملوث ہونا ثابت ہوا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جشن عید میلاد النبی ص کے حوالے سے 13 جلوس نکالے جائیں گے، پولیس اور ایف سی سیکورٹی انتظامات کررہی ہیں جبکہ جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے 3 ہزار پولیس کے علاوہ ایف سی اور لیویز اہلکار بھی تعینات ہوں گے ،ٹریفک پولیس کے 400 اہلکار بھی تعینات ہوں گے ،جلوسوں کے روٹس کو بند اور بی ڈی ٹیم سوئپ کرے گی جبکہ جلوس کے شرکا کی بھی تلاشی ہوگی اس کے ساتھ جلوسوں کو سیکورٹی اہلکار اسکواڈ کریں گے سی سی ٹی وی کیمروں اور فضائی نگرانی کی جائیگی انہوں نے کہاکہ جلوس کے حوالے سے کوئی تھریٹ نہیں ہے تاہم شہر میں خودکش حملے کا ایک جنرل تھریٹ موجود ہے پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے حوالے سے تفتیشی پیش رفت فی الحال نہیں بتاسکتے البتہ ان واقعات میں ملوث ملزمان تک جلد پہنچ جائیں گیانہوں کاکہناتھاکہ ٹارگٹ کلنگ کے ان واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے جبکہ پچھلے پندرہ واقعات کی فرانزک رپورٹس میں ایک ہی گروہ کا ملوث ہونا ثابت ہوا ہے۔