ڈی آئی جی آفس کوئٹہ 12ربیع الاول کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک میٹنگ

  • November 16, 2018, 12:07 am
  • National News
  • 136 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)آج 15نومبر 2018کو بوقت02:00بجے دن ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں زیر صدارت ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ 12ربیع الاول کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں پولیس ،ایف سی ،اسپیشل برانچ کے آفیسران ،اے سی نمائندہ ،ڈی سی کوئٹہ اور دیگر مذہبی ،دینی علماء کرام نے شرکت اور 12ربیع الاول کے جلوس کے تمام روٹ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور 12ربیع الاول کو کوئٹہ شہر میں پولیس کی جانب سے فول پروف ،سیکیورٹی انتظامات عمل میں لائے جائیں گے اور تمام جلوسوں کی حفاظت کیلئے پولیس ،ایف سی ،آر آر جی اور اے ٹی ایف کی نفری تعینات کی جائے گی اور ٹریفک کیلئے بھی مناسب ٹریفک انتظامات کئے جائیں گے اس کے علاوہ جلوس کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ بھی نگرانی کی جائے گی اور سفید پارچات میں بھی پولیس ملازمین تعینات کئے جائیں گے اور میٹنگ میں تمام شرکاء اور علماء کرام نے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔