بلوچستان ،دوتاجروں سمیت 4افراد قتل ،مشتعل افراد کا احتجاج،سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بلاک

  • November 13, 2018, 11:20 pm
  • National News
  • 92 Views

کوئٹہ واندرون بلوچستان (ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے کوئٹہ چمن اور مستونگ میں دو تاجروں سمیت چار افرادکو قتل کر دیا گیا، پانچ روز قبل ڈیرہ مراد جمالی سے اغوا ہونے والے تاجر کی لاش مستونگ کے علاقے سے برآمد کر لی گئی جب کہ چمن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی تاجر جاں بحق ہوا، مقامی تاجروں کے قتل پر ڈیرہ مراد جمالی اور چمن میں ورثا نے شدید احتجاج کیا۔ڈیرہ مراد جمالی سے 5روزقبل اغوا ہونے والے سندھ بلوچستان رائس مل اونر ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر معروف تاجرحاجی محمد نواز مینگل کو اغوا کاروں نے قتل کرکے لاش مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پھینک دی جس کی لاش کو لیویز نے برآمد کرکے مقامی اسپتال پہنچایا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ورثا اور رائس مل مزدوروں نے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ٹائر نذرآتش کرکے اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کردیا اور شہر کی تمام کاروباری مراکز کو بھی بند کرادیا ۔جب کہ دوسری طرف گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چمن کے مقامی تاجر دادمیر کو اس وقت قتل کردیا جب وہ بازار سے اپنے گھر جارہے تھے، فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔دریں اثناء مستونگ شہر میں دن دہاڑے موٹرسائیکلوں کی چوری دوکانداروں کو لوٹنے اور گزشتہ دنوں ہائی وے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا تاجرکا ہسپتال میں دم توڑنے کے خلاف بازار کوتاجروں نے احتجاجا شٹرڈاؤں ہڑل کیا اور بازار کی تمام مارکیٹیں بند رہیں،کوئٹہ پولیس کے مطابق منگل کی شام کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن فیز تھری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص نغمان خلجی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔