گوادر کے ساحل پر نایاب سبز کچھوا مر دہ حالت میں پا یا گیا

  • November 11, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 58 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) ساحل گوادر پر نایاب سمندری حیات کی نسل کو خطرات در پیش۔ گوادر کے ساحل پر نایاب سبز کچھوا مر دہ حالت میں پا یا گیا۔سمندری حیات کی اموات معمول بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے ساحل پر نا یاب سمندری حیات کے لےئے خطرات کم ہو نے کا نام نہیں لے رہے گزشتہ روز شہر کے مغر بی ساحل پر سبز خول سے تعلق رکھنے والا ایک کچھوا مردہ حالت میں پا یا گیا ۔ ہلاک ہونے والا سبز کچھوے کا وزن تقر یبا 60کلو اور اس کی جسامت 4فٹ کے قر یب ہے ۔ سبز کچھوے کی نسل کو دنیا بھرمیں تیز ی سے معدوم بھی ہورہی ہے۔ یادر ہے کہ گوادر کے ساحل پر سمندری حیات اور جانوروں کی اموات معمول بن چکی ہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا سبز کچھوا ہے کہ ساحل پر مردہ پا یا گیا ہے جبکہ ایک ڈالفن مچھلی بھی کنارے پر زندگی کی باز ی ہار گئی جس سے یہ اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ ساحل گوادر نایاب اور دیگر آبی حیات سمیت مچھلیوں کے لےئے خطر نا ک بنتا جارہا ہے ۔ تعجب ہے کہ ساحل گوادر پر سمندری حیات اور مچھلیوں کی اموات جاری رہنے سے اس کے سد باب کے لےئے کوئی بھی ادارہ نوٹس نہیں لے رہا ہے ۔ واضح رہے کہ گوادر کے ساحل پر شکار کی بہتات ، غیر قانونی ٹرالرنگ اور ممنوعہ جالوں کے استعمال کی وجہ سے مچھلیوں اور آبی حیات کی نسل کشی جاری ہے ماہر ین کا خیال ہے کہ سبز کچھو ے کی موت کی وجہ غیر قانونی ٹرالرنگ اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال ہوسکتی ہے۔