تاجروں کو بند گلی میں دھکیلنے کا سلسلہ بند کیاجائے ، مرکزی انجمن تاجران

  • November 6, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 59 Views

کوئٹہ(پ ر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ،اللہ داد ترین ، سید قیوم آغا ،یاسین مینگل ، سعد اللہ اچکزئی ،مالک لہڑی اور دیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں گورنر بلوچستان ،وزیراعلیٰ بلوچستان ،کمانڈر سدرن کمانڈ ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، کمشنر کوئٹہ کی توجہ ڈی سی کوئٹہ ‘ اے سی سٹی کے تاجر دشمنی کی جانب مبذوال کراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ افسران تاجروں کو بند گلی میں دھکیل رہے ہیں آج مذکورہ افسران کی ہدایت پر مجسٹریٹ نے دکانداروں کو تنبیہ کیا کہ کل سے سامان تھڑوں پر نہ رکھا جائے جبکہ ہمارا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ ہم قطعاً ناجائز تجاوزات کے حق میں نہیں مگر سرکار باہمی اتفاق رائے سے بے حد بندہ کریں جن روڈوں پر فٹ پاتھ قائم ہیں جیسے جناح روڈ ، قندہاری بازار ، لیاقت بازار کا ایک سائیڈ اس پر اگر کوئی دکاندار سامان رکھتا ہے وہ قابل گرفت اور قابل سزا ہے مگر جن بازاروں میں فٹ پاتھ نہیں کھڑے ہیں وہاں پر سامان رکھنے میں کو حرج نہیں ہونا چاہئے البتیہ کھڑے پر کسی قسم کی تعمیر نہیں ہونی چاہئے کیونکہ تھڑوں پر آمدورفت نہیں یہاں میں مذکورہ بالا شخصیات سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں اس طرح بلا جواز تنگ کیا جارہا ہے کو ہم ایک بار پھر احتجاج کی راہ اپنائیں گے ہم پہلے ہی اپنے اقدامات کے خلاف تین نومبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرچکے ہیں اور اب مسائل کے حل کیلئے پندرہ نومبر کا وقت دیا ہے ۔ اس بار ہم نے کی سیاسی رند بیجا پارٹیوں کو ہم میں سے ہیں احتجاج میں شامل نہیں کیا ۔ ان کے شمولیت کے بغیر ہزار گنجی اور کوئٹہ شہر میں تاریخی شٹر ڈاؤن تک آئندہ ہم سیاسی و مذہبی پارٹیوں کو بھی ساتھ ملا کر احتجاج کا دئارہ کار وسیع کرینگے ۔